ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلاسٹک کے مضر اثرات سے متعلق پلوامہ میں اسکولی بچوں کی بیداریی ریلی - Awareness Rally In Pulwama - AWARENESS RALLY IN PULWAMA

Awareness Rally Against Plastic: ضلع پلوامہ میں پرائیوٹ اسکول کی جانب سے لوگوں میں پلاسٹک کے مضر اثرات کے حوالے سے بیداری کے لیے ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ اس ریلی میں طلبا و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور لوگوں کو پلاسٹک کے نقصانات سے آگاہ کیا۔

پلاسٹک کے مضر اثرات سے متعلق پلوامہ میں اسکولی بچوں کی بیداریی ریلی
پلاسٹک کے مضر اثرات سے متعلق پلوامہ میں اسکولی بچوں کی بیداریی ریلی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2024, 4:27 PM IST

پلاسٹک کے مضر اثرات سے متعلق پلوامہ میں اسکولی بچوں کی بیداریی ریلی (etv bharat)

پلوامہ: ضلع پلوامہ میں ایک نجی اسکول کے طلباء و طالبات نے ریلی نکالی جس کا مقصد تھا کہ بچوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو پلاسٹک کے مضر اثرات کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کرنا اور اس کی روک تھام کے لئے آگے آنا تھا۔

یہ ریلی اسکول کے احاطے سے شروع ہوئی اور اسکول کے احاطے میں علاقے سے گزری۔ جب کہ بچے پلاسٹک کے استعمال کو بند کرو کے نعرے لگا رہے تھے بچوں نے ہاتھوں میں پلے گارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر پلاسٹک کے مضر اثرات کے حوالے سے تحریر درج تھی۔

اس موقعے پر پرنسپل سسٹر ویرانیکا نے کہا کہ پلاسٹک کے استعمال اور اس کے مضر اثرات سے متعلق آگاہی پروگرام وقت کی ضرورت ہے کیونکہ ہم بڑے پیمانے پر ماحولیاتی عدم توازن دیکھ رہے ہیں اور یہ سب آلودگی کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا جہاں بچے سکولوں سے تعلیم یافتہ ہورہے وہیں ان کو معاشرے کی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کرنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل میں پالی تھین پر پابندی کے لیے آگاہی ریلی نکالی گئی

انہوں نے مزید کہاکہ لوگوں کو اس کے نقصانات سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔ لوگوں جانے اور انجانے میں روزانہ ایسی چیزوں کو فروغ دے رہے جس سے معاشرے کو منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ لوگوں کو پلاسٹ کے بیگ وغیرہ کے استعمال سے گریز کرنے کی ضرورت ہے، ورنہ مستقبل میں مزید نقصانات ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.