ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پرینکا، سمینتھا، کاجل سمیت بالی اداروں نے ریاسی حملہ کی مذمت کی - Celebs Condemn Reasi Attack

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 11, 2024, 1:43 PM IST

پریانکا چوپڑا، سمینتھا روتھ پربھو، بھومی پانڈیکر، تمنّا بھاٹیہ سمیت دیگر بالی ووڈ اداکاروں نے ریاسی حملہ میں یاتریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے آن لائن ٹرینڈ 'آل آئیز آن ریاسی اٹیک' میں حصہ لیا۔

پرینکا، سمینتھا، کاجل سمیت بالی اداروں نے کی ریاسی حملہ کی مذمت
پرینکا، سمینتھا، کاجل سمیت بالی اداروں نے کی ریاسی حملہ کی مذمت (IANS/ETV Bharat)

سرینگر (نیوز ڈیسک): مشہور بالی ووڈ اسٹارز بشمول پرینکا چوپڑا، سمینتھا، بھومی پانڈیکر، تمنّا بھاٹیہ، کاجل اگروال، آیوشمان کھرانہ سمیت دیگر اداکاروں نے جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع میں یاتریوں کو لے جانے والی بس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ سماجی رابطہ گاہوں پر جاری ٹرینڈنگ ہیش ٹیگ #AllEyesOnReasi جوائن کرکے اسٹارز نے اپنے غم و غصے اور متاثرین کے ساتھ ہمددری کا اظہار کیا۔

پرینکا چوپڑا نے منگل کی صبح انسٹاگرام اسٹوریز پر ریاسی حملے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا: ’’دل برداشتہ۔ بے گناہ یاتریوں پر یہ وحشیانہ حملہ ناقابل فہم ہے۔ شہریوں اور بچوں کو کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے؟ ! دنیا بھر میں موجود اس نفرت کو سمجھنا مشکل ہے۔‘‘ ساؤتھ انڈین اداکارہ سمینتھا روتھ پربھو نے بھی ’’ٹوٹے دل‘‘ کی ایموجی کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔

آیوشمان کھرانہ نے اس حملے کو ’’تباہ کن‘‘ قرار دیا، وہیں ورون دھون نے اسے ’’بزدلانہ دہشت گرد حملہ‘‘ قرار دیا۔ اداکارہ بھومی پانڈیکر نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا: ’’ان لوگوں کے لیے دعائیں جنہوں نے آج ریاسی حملوں میں اپنے عزیزوں کو کھویا۔ دہشت گردی کی اس کارروائی میں بے گناہ جانیں ضائع ہونا انتہائی افسوس ناک ہے۔ اوم شانتی۔‘‘

تمنّا بھاٹیہ نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’ریاسی کے واقعات سے پریشان اور افسردہ ہوں۔ بے گناہ لوگوں جانیں لینا کبھی جائز نہیں ہو سکتا۔‘‘ ریاسی حملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے الینا ڈی کروز نے بھی انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں لکھا: ’’ایسا خوفناک بزدلانہ حملہ۔ متاثرہ خاندانوں (کا سوچ کر ہی) میرا دل ٹوٹ جاتا ہے۔‘‘

اس سے قبل پرینیتی چوپڑا، ورون دھون، کنگنا رناوت، موہت رینا، انوپم کھیر، رتیش دیشمکھ سمیت دیگر بالی ووڈ شخصیات نے نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ادھر، ریاسی حملے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف رجحانات (ٹرینڈس) شروع ہو گئے ہیں جن میں #AllEyesOnReasi اور #AllEyesOnVaishnoDewiAttackشامل ہیں۔ تیلگو اداکار ورون تیج اور کاجل اگروال نے بھی انسٹاگرام اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے ریاسی دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ’’آل آئیز آن ویشنو دیوی اٹیک‘‘ ٹرینڈ میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: حریت کانفرنس نے کیا ریاسی حملہ پر رنجم وغم کا اظہا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.