ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جمعیت اہل حدیث سوپور یونٹ کی جانب سے نماز استسقاء کا اہتمام - یوٹی جموں و کشمیر

بارہمولہ ضلع کے سوپور میں خشک موسم سے نجات کی خاطر جمعیت اہل حدیث سوپور یونٹ کی جانب سے نماز استسقاء کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

جامعیت ایلحدیث سوپور یونٹ کی جانب سے نماز استسقاء کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2024, 11:18 AM IST

سوپور میں نماز استسقاء کا اہتمام

باہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں بعد نماز ظہر جمعیت اہل حدیث سوپور یونٹ کی جانب سے نماز ظہر کی ادائیگی کے فوراً بعد نماز استسقاء ادا کی گئی۔ اس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کرکے اللہ سے رقت آمیز انداز میں دعائیں کیں۔ وہیں ضلع کی مختلف مساجد، درگاہوں، خانقاہوں میں بھی خشک موسم سے نجات کے لیے دعائیں کی گئیں۔ مجلسوں میں ائمہ مساجد اور علمائے کرام نے لوگوں کو توبہ و استغفار کی اپیل کی۔

اس موقعے پر مولانا ارشاد احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت جو موسمی صورت حال درپیش ہے، اس سے یہاں ایگریکلچر اور ہارٹیکلچر کی صنعتیں متاثر ہوں گی، جس سے لوگوں کو شدید مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ خشک موسم کی وجہ سے نہ صرف کشمیر کے آبی ذخائر بھی سوکھ گئے ہیں، بلکہ لوگوں کو مختلف بیماریوں کی صورت میں طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیر اپنے رب کی بارگاہ میں سربہ سجود ہوکر اُس کی رحم وکرم کی دعا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع بڈگام میں کھاگ بلاک کے دور افتادہ گاؤں ستھہارن میں عوامی دربار منعقد

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں سخت ترین سردیوں کے 40 دنوں پر محیط چلہ کلاں کا نصب سے زیادہ حصہ بیت جانے کے باوجود بھی ابھی تک نہ پہاڑی علاقوں میں اس نوعیت کی برف وباراں اور نہ ہی میدانی علاقوں میں بارشییں یا برف باری ہوئی۔ تاہم محکمہ موسمیات نے کہا کہ وادی کشمیر میں اگلے ہفتے سے موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.