منڈی (ضلع پونچھ): جموں کشمیر کے ضلع پونچھ کی منڈی میں انجمن تنظیم المومنین کی جانب سے ایک سبیل کا اہتمام کیا گیا۔ شدید گرمی اور دھوپ کے اس موقعے پر مسافروں کو شربت اور پانی وغیرہ پلایا گیا۔
واضح رہے سبیل لگانے کا بنیادی مقصد شہداء کربلا کی یاد تازہ کرنا ہے۔ جنہوں کربلا کے میدان میں اپنی قربانیاں پیش کیں۔ جس کو زندہ رکھنے کے لیے ہر سال محرم الحرام کے ایام میں سبیلوں کا اہتمام کرکے لوگوں کو مشروبات یا پانی پیش کیا جاتا ہے۔
اس حوالے سے شیعہ علماء نے کہا کہ محرم الحرام کے ایام میں سبیل لگا کر عوام الناس کو سبیل کے ذریعہ سے یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ حسینیت آج بھی زندہ ہے۔ ہم پانی یا شربت پلاکر عوام کو کربلا کی یاد دلاتے ہیں۔
چونکہ حسینؓ نے کسی ایک مذہب کے لیے اپنی قرپانی پیش نہیں کی بلکہ پورے عالم اور پوری انسانیت کے لیے انہوں نے اپنی قربانی پیش کی۔ اس حوالے سے یوتھ انجمن تنظیم المومنین منڈی کے ممبران نے کہا کہ کربلا کا یہی پیغام ہے کہ مظلوم کی حمایت کی جائے اور ہمارا حمایت کرنے کا یہی طریقہ ہے کہ ہم نے اسرائیل کے خلاف احتجاج میں جتنے بھی برینڈز یا پروڈکٹس ہیں ان کا استعمال سبیل میں نہ کرکے فلسطین کے مظلوموں کے حق کی حمایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: