ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں روڈ سیفٹی تقاریب منعقد - blood donation camp bijbehara

روڈ سیفٹی ماہ کے حوالہ سے جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ علاقے میں عطیہ خون کیمپ، آئی چیک اپ کیمپ اور محکمہ صحت کی جانب سے فرسٹ ایڈ اور سی پی آر ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

اننت ناگ میں روڈ سیفٹی تقاریب منعقد
اننت ناگ میں روڈ سیفٹی تقاریب منعقد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 13, 2024, 8:22 PM IST

اننت ناگ میں روڈ سیفٹی تقاریب منعقد

اننت ناگ (جموں کشمیر) : موٹر وہیکلز ڈیپارٹمنٹ، اننت ناگ نے محکمہ صحت اور گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کے اشتراک سے نیشنل روڈ سیفٹی ماہ کے حوالہ سے ضلع کے بجبہاڑہ سومو اسٹینڈ میں عطیہ خون کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا۔ کیمپ کا افتتاح تقریب کے مہمان خصوصی اے آر ٹی او، ڈاکٹر محمد زبیر لٹو نے کیا۔ اس کے علاوہ ڈرائیور حضرات کے لیے آئی چیک اپ کیمپ اور محکمہ صحت کی جانب سے فرسٹ ایڈ اور سی پی آر ٹریننگ کیمپ بھی انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے موقع پر اے آر ٹی او اننت ناگ ڈاکٹر زبیر نے کہا کہ ’’خون کے عطیہ کے کیمپ کا مقصد سڑک حادثے کے دوران زخمی ہونے والے افراد کے لئے بلڈ بینکس میں خون کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے، تاکہ ضرورت پڑنے پر قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔‘‘ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں لوگوں خاص کر ڈرائیور حضرات نے خون کا عطیہ پیش کیا جنہیں توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔

ایک اور تقریب میں فرسٹ ایڈ اور سی پی آر ٹریننگ کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں ڈرائیوروں کو فرسٹ ایڈ اور سی پی آر کی تربیت دی گئی۔ وہیں آگ بجھانے والے آلات کے استعمال، خون بہنے کی صورت میں احتیاطی تدابیر اور ایمرجنسی کے دوران جان بچانے سے متعلق اہم معلومات فراہم کرنے کے علاوہ تربیت بھی دی گئی۔

مزید پڑھیں: ڈوڈہ میں روڈ سیفٹی بیداری کیلئے پینٹنگ مقابلہ

تقریب میں ڈی ایس پی ٹریفک سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اے آر ٹی او اننت ناگ نے لوگوں خاص کر ڈرائیور حضراات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری سے حادثات کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.