ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سڑک حادثہ میں تین فائر ٹینڈرز زخمی - بارہمولہ سڑک حادثہ

شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں پھسلن کے سبب فائر اینڈ ایمرجنسی کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے فائر ٹینڈرز زخمی ہو گئے۔

سڑک حادثہ میں تین فائر ٹینڈرز زخمی
سڑک حادثہ میں تین فائر ٹینڈرز زخمی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 27, 2024, 2:00 PM IST

سڑک حادثہ میں تین فائر ٹینڈرز زخمی

بارہمولہ : شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں آگ بھجانے کے لئے جا رہی فائر اینڈ ایمرجنسی کی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں تین فائر ٹینڈرز زخمی ہو گئے۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ضلع کے درہامہ علاقے میں دوران شب منظور احمد آہنگر ولد محمد اکبر آہنگر نامی ایک شہری کے مکان میں آگ نمودار ہوئی، اور لوگوں نے فائر ٹینڈرز کر مطلع کیا۔ گاڑی آگ بجھانے کے لیے روانہ ہوئی تاہم راستے میں ہی حادثہ کا شکار ہو گئی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق گزشتہ شب ہوئی بارشوں اور ہلکی برفباری کے سبب سڑک پھر پھسلن تھی جس کی وجہ سے فائر اینڈ ایمرجنسی کی گاڑی ڈرائیور کے قابوں سے باہر ہو کر حادثہ کا شکار ہو گئی۔ یہ حادثہ منگل کی صبح چار بجے پیش آیا جس دوران فائر اینڈ ایمرجنسی کی گاڑی سڑک سے الٹ گئی اور اس میں سوار کم از کم تین اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی ہوئے فائر اینڈ ایمرجنسی کے عملہ کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہوئے اہلکاروں کی حالت مستحکم ہے۔

مزید پڑھیں: سرینگر میں ایم ایل اے ہوسٹل میں آتشزدگی، رہائشی کوارٹر کو نقصان پہنچا

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں پیر اور منگل کی درمیانی شب شمالی و جنوبی کشمیر کے آگ کی کم از کم دو واردات رونما ہوئیں جن میں لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں، تاہم آگ کی ان واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.