ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ: سبزیوں کے مسلسل بڑھتے دام سے عام صارفین پریشان - Rising vegetable prices - RISING VEGETABLE PRICES

Rising vegetable prices وادی کشمیر میں اکثر موسم سرما کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا تھا تاہم اب موسم بہار میں بھی سبزیوں کے دام آسمان چھورہے ہیں جس سے عام آدمی کافی پریشان ہے۔

اننت ناگ: سبزیوں کے مسلسل بڑھتے دام سے عام صارفین پریشان
اننت ناگ: سبزیوں کے مسلسل بڑھتے دام سے عام صارفین پریشان (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 13, 2024, 6:53 PM IST

اننت ناگ: گزشتہ کئی ہفتوں سے بازاروں میں تازہ سبزیوں کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے جس کے سبب عام صارف کے لئے سبزیاں خریدنا کافی مشکل ہو گیا یے- روز مرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والی سبزیاں جیسے ٹماٹر، پھول گوبی، کدو، ساگ فراش بین و دیگر سبزیاں 100 روپئے سے زائد فی کیلو فروخت ہو رہی ہیں، جسے خرید پانا ایک غریب صارف کے بس کی بات نہیں ہے۔

اننت ناگ: سبزیوں کے مسلسل بڑھتے دام سے عام صارفین پریشان (ETV Bharat)

اگرچہ وادی کشمیر میں موسم سرما کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ دیکھنے کو مل رہا تھا، تاہم رواں برس موسم بہار میں بھی سبزیوں کے دام آسمان چھو رہے ہیں۔ رواں موسم میں وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں سبزیوں کی کاشتکاری عروج پر ہوتی ہے، جس سے مارکیٹ میں سبزیاں وافر مقدار میں پہنچ جاتی ہیں اور سبزیوں کی قیمتیں اعتدال میں رہتی تھیں لیکن آج مارکیٹ میں موجود تازہ سبزیوں کے دام مسلسل بڑھ رہے ہیں جس نے عام لوگوں کو پریشان کر دیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سبزی ٹریڈرس ایسو سی ایشن اننت ناگ کے صدر محمد عباس نے کہا کہ مسلسل خشک سالی کی وجہ سے سبزیوں کی کاشتکاری پر اثر پڑا ہے۔ درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ اور طویل وقت سے بارشیں نہ پڑنے کی وجہ سے کئی علاقوں میں سبزیوں کے کھیت سوکھ گئے ہیں۔ وہیں ملک کی کئی ریاستوں میں سیلاب آنا بھی اس کی ایک وجہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امرناتھ یاترا کے لئے کی جانے والی مسلسل سپلائی سے سبزیاں حسب ضرورت عام مارکیٹ تک پہنچ نہیں پا رہی ہیں۔ سبزیوں کی جو مقدار بازاروں میں پہنچ جاتی ہیں اس سے مانگ پوری نہیں ہوتی ہے جس کے نتیجہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ان کے لئے بازاروں سے تازہ سبزیاں خریدنا کافی مشکل ہوگیا ہے، جس قدر سبزیوں کے دام چل رہے ہیں وہ ایک عام صارف کے گزارہ سے باہر ہے، سبزی فروشوں کی من مانی کھلے عام جاری ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.