شوپیان: نیشنل کانفرنس کو ایک اور بڑا دھچکا اُس وقت لگا جب شوپیان کے دو اہم ڈی ڈی سی ممبران نے پارٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ رام نگری شوپیان کی ڈی ڈی سی ممبر صفیہ ریاض اور شوپیان کے ڈی ڈی سی ممبر چودھری عبد الحمید نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران نیشنل کانفرنس سے علاحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
بجبہاڑہ حلقۂ انتخاب: جہاں مفتی سعید کو جیتنے کی حسرت تھی - Leaders of Bijbehara constituency
صفیہ ریاض نے کہا، "ہمیں امید تھی کہ نیشنل کانفرنس شوپیان کے عوام کی خواہشات کا احترام کرے گی، مگر ایسا نہیں ہوا۔" چودھری عبد الحمید نے مزید کہا، "ہم نے اس پارٹی کے لیے بہت محنت کی تھی، مگر آج ہمیں یہ فیصلہ کرنا پڑا کہ عوام کے حق میں نیشنل کانفرنس سے علاحدہ ہو جائیں۔
یاد رہے کہ شوپیان حلقہ سے شیخ محمد رفیع کو امیدوار نامزد کرنے کے بعد سے ہی پارٹی کے اندر اور باہر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ نیشنل کانفرنس اس بحران سے کیسے نمٹتی ہے اور آئندہ انتخابات میں اس کے اثرات کس حد تک محسوس کیے جائیں گے۔