پلوامہ (جموں کشمیر) : قصبہ پلوامہ سے محض چند منٹ کی ہی دوری پر واقع عمرکالونی، واشبگ نامی علاقے کی خستہ حال رابطہ سڑک کے باعث رہائشیوں کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’پارلیمانی انتخابات کے دوران اچانک راتوں رات حکام نے یہاں بڑے بڑے پتھر انڈیل دئے تاہم رابطہ سڑک کی مرمت نہیں کی۔‘‘ لوگوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’چلنے پھرنے کے قابل سڑک کو جان بوجھ کر خستہ کیا گیا۔‘‘
لوگوں نے بتایا کہ خستہ حال سڑک کی مرمت کے لیے انہوں نے کئی بار حکام سے گزارشات کیں لیکن اچانک محکمہ کی جانب سے مواد انڈیل دیا گیا جبکہ سڑک کی مرمت بھی شروع نہیں کی گئی۔ لوگوں نے بتایا کہ قدیم خستہ حال سڑک چلنے پھرنے کے لئے دشوار تو تھی کم از کم چلنے پھرنے کے قبل تھی جبکہ حکام نے یہاں اس سڑک پر پتھر انڈیل دئے جس سے اب عبور و مرور میں بھی مشکلات درپیش آ رہی ہیں۔
لوگوں نے بتایا کہ سڑک پر پڑے بڑھ بڑے پتھر کسی بڑے حادثے کا موجب بن سکتے ہیں وہیں لوگ اپنے بچوں کو گھروں سے بار بھیجنے میں بھی خوف محسوس کر رہے ہیں۔ دریں اثناء، قصبہ پلوامہ کے ڈانگرپورہ - ٹہاب کراسنگ کے نزدیک رہائش پذیر لوگ بھی خستہ سڑک کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ادھر، اس سلسلے میں ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کونسل پلوامہ، ولی محمد، نے یقین دہانی کرائی کہ مکینوں کا مطالبہ جلد پورا کرکے سڑک کو جدید بنیادوں پر تعمیر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سونمرگ کی شٹکڑی رابطہ سڑک خستہ حال، لوگوں نے مرمت کا مطالبہ کیا - Sonmarg Road dilapidated