ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ٹئٹھن کانڈیوارہ کے لوگ سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم - Non Availability Of Road

Dilapidated roads in Tethan Kandiwara مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ معمولی بارش کے دوران انہیں عبور و مرور میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناگہانی آفات اور ایمرجنسی کے وقت بیماروں کو ہسپتال لے جانے کے انہیں بیماروں کو چارپائی پر اٹھا کر مین سڑک تک کاندھوں پر لے جانا پڑتا ہے۔

residents-of-tethan-kandiwara-suffer-due-to-non-availability-of-road
Etv Bharatٹئٹھن کانڈیوارہ کے لوگ سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 16, 2024, 4:38 PM IST

ٹئٹھن کانڈیوارہ کے لوگ سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم

اننت ناگ: جنوبی ضلع اننت ناگ کے ٹئٹھن کانڈیوارہ کے لوگ دور جدید میں بھی سڑک جیسی بنیادی سہولیت سے محروم ہیں۔پہاڑی علاقے کی طرف جانے کے لیے رابطہ سڑک کا فقدان ہے،حالانکہ مقامی لوگ دہائیوں سے گہار لگا رہے ہیں کہ علاقے کی طرف جانے والی رابطہ سڑک کو تعمیر کیا جائے، تاہم دہائیاں گزر جانے کے بعد مقامی لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن نہیں ہو پایا، جس کے باعث لوگوں کو عبور و مرور میں کئی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ معمولی بارش کے دوران انہیں عبور و مرور میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناگہانی آفات اور ایمرجنسی کے وقت بیماروں کو ہسپتال لے جانے کے دوران رابطہ سڑک کے فقدان کی وجہ سے انہیں بیماروں کو چارپائی پر اٹھا کر مین سڑک تک کاندھوں پر لے جانا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رابطہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے خراب موسم کے دوران نہ صرف اسکولی بچے بلکہ عام لوگ بھی گھروں میں ہی رہنے کو ترجیع دیتے تھے۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ جب بھی انہیں ضروری اشیاء کے لئے بازار کا رُخ کرنا ہوتا ہے تو انہیں ضروری سامان سر پر یا گھوڑوں پر لانا پڑتا تھا۔

گھنی آبادی والے علاقے ٹئٹھن کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ معاملہ کئی بار انتظامیہ کی نوٹس میں لایا، جس کے بعد سال 2021 میں محکمہ تعمیرات عامہ نے علاقے کی طرف جانے والی رابطہ سڑک پر ارتھ کٹنگ کا کام شروع کیا، تاہم تین برس گزر جانے کے باوجود بھی متعلقہ محکمہ مذکورہ سڑک پر جی ایس بی اور میکڈم بچھانے سے قاصر رہے، نتیجتاً علاقے کے رہائشی تاحال مشکلات سے دوچار ہیں۔

وہی ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے فون پر یہ مسئلہ محکمہ تعمیرات عامہ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر طارق احمد ہرگاہ کی نوٹس میں لایا، تو انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک کی تعمیر نو کے لئے رقومات کی عدم دستیابی کے باعث تعمیراتی کام مکمل نہیں ہو سکا۔

مزید پڑھیں: اڈحال وائلو رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے لوگ پریشان

انہوں نے کہا کہ مذکورہ سڑک تقریباً ڈھائی کلومیٹر پر مشتمل ہے جس کی ارتھ کٹنگ پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے۔ طارق احمد نے کہا کہ رواں سال انہوں نے سڑک کے حوالے سے ایک اور منصوبہ بنایا ہے جس سے محکمہ کے اعلی افسران کو بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے امید جتائی ہے کہ رواں برس ان کے مرتب کردہ پلان کو یقینی طور منظوری ملے گی، جس کے بعد ہی سڑک کا دیگر تعمیراتی کام پورا کر کے لوگوں کے نام وقف کیا جائے گا، تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.