ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سُسل منڈو آلچواڑ کے باشندے رابطہ سڑک سے محروم - Non Availability Of Road

Lack Of Basic Facilities At Suslimondu Hillar: ضلع اننت ناگ سُسل منڈو آلچواڑ علاقے میں رابطہ سڑک نہیں ہونے کی وجہ سے مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں نے کہا کہ سڑک جیسی بنیادی سہولیت کے فقدان کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انتظامیہ نے رابطہ سڑک کی تعمیر کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔

سُسل منڈو آلچواڑ کے باشندے رابطہ سڑک سے محروم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 30, 2024, 4:39 PM IST

سُسل منڈو آلچواڑ کے باشندے رابطہ سڑک سے محروم

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے سُسل منڈو آلچواڑ کے مقامی باشندوں کی شکایت ہے کہ دور جدید میں بھی وہ سڑک جیسی بنیادی سہولیت سے محروم ہیں، حالانکہ مقامی باشندے گذشتہ کئی برسوں سے رابطہ سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ تاہم برسوں گزر جانے کے بعد بھی مقامی باشندوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن نہیں ہو پایا۔ انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث باشندوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناگہانی آفات اور ایمرجنسی کے وقت بیماروں کو ہسپتال لے جانے کے دوران رابطہ سڑک کے فقدان کے باعث انہیں مریضوں کو چارپائی پر اٹھا کر مین سڑک تک کاندھوں پر لے جانا پڑتا ہے۔ جب بھی انہیں ضروری اشیاء کے لئے بازار کا رُخ کرنا ہوتا ہے تو انہیں ضروری سامان سر پر یا گدھوں پر لانا پڑتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہٹی گاوں کے کھیرکام میں خستہ حال سڑک سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ

ان کا کہنا ہے کہ مقامی باشندوں نے یہ مسلئہ کئی بار انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جس کے بعد گذشتہ برس محکمہ تعمیرات عامہ نے علاقے کا جائزہ لیا تاہم ایک سال گزرنے کے بعد بھی ابھی تک کوئی بھی خاطر خواہ اقدام اٹھانے سے قاصر ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے محکمہ تعمیرات عامہ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر طارق احمد ہرگاہ سے اس معاملے کو لے کر رابطہ کیا۔ معاملے کو نوٹس میں لانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے گزشتہ سال علاقے کا جائزہ لیا گیا۔ جنگلات اور درختوں کی وجہ سے کام آگے بڑھ نہیں پا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.