اننت ناگ:مقامی باشندوں کے مطابق ہٹی گاؤں سے کھرم جانے والی یہ دو کلو میٹر لمبی سڑک کو پانچ سال پہلے محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے میگڈامائز کیا گیا تھا لیکن کچھ عرصہ گزرنے کے بعد ہی سڑک کی حالت پھر سے خستہ ہو گئی۔خستہ حال سڑک کی وجہ سے مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مزکورہ سڑک کے آس پاس کئی سیب کےباغات ہیں جن تک پہنچنے کے لئے یہ واحد راستہ ہے ۔ کھیتی یا میوہ اتارنے کے دوران انہیں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہی سڑک پر جگہ جگہ شگاف بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بارش کے دوران مقامی باشندوں کی پریشانیوں میں تشویشناک اضافہ ہوجاتا ہے۔
ان کا کہنا کہ خستہ حال سڑک کی وجہ سے مریضوں بالخصوص حاملہ خواتین کو کافی دشواری ہوتی ہے۔ ابتر سڑک کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت بھی پوری طرح متاثر ہوتی ہے۔مریض ہسپتال تک پہنچنے سے پہلے ہی فوت ہو جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ میں رابطہ سڑکوں سے برف ہٹایا گیا
وہیں نمائندے نے اس معاملے کو لیکر فون پر جب محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹیو انجینئر سعید اشفاق سے رابطہ کیا تو اُنہوں نے کہا کہ مزکورہ رابطہ سڑک پر کئی سال قبل میکڈمئزیشن کا کام مکمل کیا گیا تھا۔انہوں نے نمائدے کو یقین دلایا کہ رواں سال مزکورہ سڑک پر پھر سے میگڈم بچھایا جائے گا۔