ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اڈحال وائلو رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے لوگ پریشان - اڈحال وائلو رابطہ سڑک

Dilapidated roads in Adhaal Wailoo اڈحال وائلو کے رہائشی کے مطابق بارشوں کے ایام کے دوران خستہ حال سڑک کی وجہ سے انہیں عبور و مرور میں کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔اس کے علاوہ سڑک کی تعمیر میں استعمال میں ہونے والی اراضی کا معاوضہ ابھی تک زمین مالکان میں واگزار نہیں کیا گیا۔

residents-of-adhaal-irks-due-to-dilapidated-roads
اڈحال وائلو رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے لوگ پریشان
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 16, 2024, 6:41 PM IST

اڈحال وائلو رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے لوگ پریشان

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اڈحال وائلو کے رہائشی دور جدید میں رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے کافی پریشان حال ہوئے ہیں سڑک کی خستہ حالی کے باعث کثیر آبادی کو عبور و مرور میں کئی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اگرچہ مذکورہ سڑک پر کئی سال قبل پردھان منتری گرام سڑک یوجنا اسکیم کے تحت میکڈم بچھایا گیا تھا، تاہم پی ایم جی ایس وائی سڑک کے مختلف مقامات پر میکڈم بچھانے سے قاصر رہی۔جس کے بعد رابطہ سڑک کے بعض مقامات پر گہرے گھڑے بن گئے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام کے دوران سڑک کے مختلف مقامات پر پی ایم جی ایس وائی میکڈم بچھانے سے قاصر رہی، جس کے نتیجے میں اُن جگہوں سے گزرنا کافی دشوار ثابت ہوتا ہے۔جبکہ ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد بھی علاقے کی طرف جانے سے گریز کرتے ہیں، کیونکہ ان کی گاڑیوں کو دھکہ دے ان مقامات سے گزرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ علاقے کے بچوں اور بزرگوں کو عبور و مرور میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق بارشوں کے ایام میں علاقے میں سیلاب آنے کے باعث لوگوں کا ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا کافی دشوار ثابت ہوجاتا ہے،کیونکہ سڑک کے کناروں پر نہ تو کہیں پر باندھ تعمیر کیے گئے اور نہ ہی ڈرینیج نظام کو تعمیر کیا گیا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں کسی بھی ایمرجنسی کے دوران کئی مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں کثیر آبادی ہونے کے باوجود بھی ان کی داد رسی کرنے والا کوئی موجود نہیں۔ لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ کے دفتر جا کر اس حوالے سے اُنہیں مطلع کیا، تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر مذکورہ سڑک کی تعمیر نہیں ہو رہی ہے۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ جب علاقے میں رابطہ سڑک کو تعمیر کیا گیا، تو اس وقت انہیں یقین دلایا گیا تھا کہ سڑک کی تعمیرات میں جو بھی آراضی آئی گی، اس کا معقول معاوضہ مالکان کو دیا جائے گا، تاہم کئی سال گزرنے کے باوجود بھی ابھی تک لوگوں کو معاوضے سے محروم رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ترال ہردومیر کی آبادی سڑک کی خستہ حالی سے پریشان

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے فون پر جب یہ مسئلہ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجنئیر مظفر احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ مذکورہ سڑک کے مختلف مقامات پر تعمیراتی کام کے دوران پانی نکل رہا تھا،جس کے باعث ان جگہوں پر زمین کھسک رہی تھی، جس کے بعد ان مقامات پر کام ادھورا رکھا گیا تھا۔

انہوں کہا کہ نمائندے کو یقین دلایا کہ آنے والے مہینے میں مذکورہ سڑک کے بقایا تعمیراتی کام کو مکمل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سڑک کے تعمیراتی کام میں آنے والی آراضی کے مالکان کو بھی معاوضہ واگزار کیا جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.