ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر

شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں آتشزدگی کے دوران رہائشی مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا تاہم آگ کے سبب کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 14, 2024, 2:20 PM IST

بارہمولہ میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر
بارہمولہ میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر
بارہمولہ میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر

بارہمولہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سرحدی علاقے اوڑی کے ناوا رونڈا گاؤں میں بدھ کی صبح ایک رہائشی مکان خاکستر ہو گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، ناوا رونڈا علاقے میں ایک مکان سے بدھ کی صبح اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے مکان کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ لمحوں میں رہائشی مکان اور اس میں موجود املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔

مقامی باشندوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام رہے۔ آگ کی وجہ سے رہائشی مکان خاکستر ہو گیا جبکہ اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو پائی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ہی اوڑی کے دچی علاقے میں ایک خوفناک آگ کی واردات پیش آئی تھی جس میں چار رہائشی مکان اور ایک گؤ خانہ خاکستر ہو گئے تھے۔

پہاڑی اور سرحدی علاقہ اوڑی میں اس سے قبل بھی آگ کی کئی واردات رونما ہوئی ہیں جن میں لوگوں کو جانی و مالی نقصان سے جوجھنا پڑا ہے۔ لوگوں کی شکایت ہے کہ علاقے میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی بہتر خدمات نہ ہونے کی وجہ سے ایسے حادثات میں کافی نقصان ہوتا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ دور دراز علاقوں میں فائر اینڈ سروسز کی خدمات میسر ہونے کے سبب اس طرح کے حادثات کے دوران کم سے کم نقصان ہو سکتا ہے اور لوگوں کی جانیں بھی بچ سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: بارہمولہ: آتشزدگی سے متاثرہ افراد بازآبادکاری کے منتظر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.