ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں آتشزدگی، رہائشی مکان کو نقصان - Residential House Gutted

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 29, 2024, 12:58 PM IST

پلوامہ ضلع کے سرنو علاقے میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں رہائشی مکان خاکستر ہو گیا تاہم آگ کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پلوامہ میں آتشزدگی، رہائشی مکان کو نقصان
پلوامہ میں آتشزدگی، رہائشی مکان کو نقصان (ETV Bharat)
پلوامہ میں آتشزدگی، رہائشی مکان کو نقصان (ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع آتشزدگی کے ایک واقعے میں رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا۔ آتشزدگی کا یہ واقعہ ضلع کے سرنو علاقے میں بدھ کی صبح پیش آیا، غلام محمد حجام نامی ایک شہری کے رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً پورے مکان کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس نے رہائشی مکان اور اس میں موجود کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر ساز و سامان کو بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ غلام محمد حجام ایک انتہائی غریب شخص ہے اور اس نے یہ مکان حکومتی اور مقامی لوگوں کی امداد سے تعمیر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ غلام محمد حجام اور اس کا کنبہ انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسر رہے ہیں، اور محض ایک ماہ قبل ہی انہوں نے مکان کی تعمیر مکمل کی تھی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ آگ نمودار ہونے کے بعد فوری طور پر فائر اور ایمرجنسی سروسز، پلوامہ کو مطلع کیا جنہوں نے فوراً موقع پر پہنچ کر آگ کے شعلوں پر قابو پا لیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا، تاہم آگ اس قدر بھیناک تھی کہ مکان میں موجود کو نہیں بچا سکے۔

متاثرہ، غلام محمد نے بتایا کہ آگ کے شعلوں نے ان کے خوابوں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا، ان کے پاس کوئی معقول یا مستقل ذریعہ آمدن نہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے آشیانے کو از سر نو تعمیر کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے حکومت، صاحب ثروت افراد سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔ مقامی باشندوں نے بھی حکام سے متاثرین کی بازآبادکاری کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ: آتشزدگی واقعہ میں تین مکان خاکستر، انتظامیہ سے متاثرہ خاندانوں کی مالی مدد کرنے کا مطالبہ - Fire Incident in Baramulla

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.