ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال کے سیر جاگیر میں آتشزدگی کا واقعہ، رہائشی مکان خاکستر - Fire In Tral - FIRE IN TRAL

Fire Break Out In Tral ضلع پلوامہ کے ترال کے سیر جاگیر میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک مکان جل کر راکھ ہو گیا۔ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے مگر بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔

ترال کے سیر جاگیر میں آتشزدگی کا واقعہ ،رہایشی مکان خاکستر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 28, 2024, 12:37 PM IST

ترال کے سیر جاگیر میں آتشزدگی کا واقعہ ،رہایشی مکان خاکستر

ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے سیر جاگیر میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک مکان جل کر راکھ ہو گیا۔ اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ اس واقعے میں رہائشی مکان پوری طرح سے جل کر راکھ ہو گیا۔

پلوامہ ضلع کے سیر جاگیر ترال میں آگ لگنے کے واقعہ میں ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا جسکی وجہ سے اس مکان میں بسنے والے دو کنبے سڑک پر آگیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریں اثنا سیر جاگیر ترال میں درمیانی شب منظور احمد بٹ کا رہائشی مکان خاکستر ہوا ہے۔پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایاگیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں مکان کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Fire In Tral آری پل ترال میں آگ کے واقعے میں ایک رہائشی مکان اور گاؤ خانہ خاکستر

مقامی نمبردار نے بتایا کہ آتشزدگی میں رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے لیکن خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ آگ گھریلو گیس سلنڈر میں لیکیج کی وجہ سے لگی ہے۔ مقامی نمبردار نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کنبوں کی مالی معاونت کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.