پلوامہ: 75ویں یوم جمہوریہ کے سلسلے میں ضلع پلوامہ میں سب سے بڑی تقریب ضلع پلوامہ پولیس لائن، جبکہ اس سلسلے میں اونتی پورہ پولیس لائن میں بھی تقریب منقعد کی گئی تھی۔یوم جمہوریہ کے حوالے سے بلاک لیول پر بھی تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔پولیس لائنز کے علاوہ سبھی بلاکوں کے ساتھ ساتھ بلدیاتی اداروں کے علاوہ ضلع کورٹ کمپلیکس پر بھی قومی پرچم کی نقاب کشائی کی گئی۔
ضلع پلوامہ پولیس لائن میں ڈی ڈی سی چیئرمین سعید عبدالباری نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کے ساتھ ساتھ ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف کے علاوہ ضلع پلوامہ کے سبھی اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ وہیں ضلع پلوامہ کے ضلع کورٹ کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پلوامہ نے پرچم کشائی کی۔
ڈی ڈی سی چیئرمین نے پریڈ پر سلامی لی۔پریڈ میں جموں و کشمیر پولیس، جموں و کشمیر آرمڈ پولیس، انڈین ریزرو پولیس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس، ہوم گارڈز، فائر اینڈ ایمرجنسی اور این سی سی دستوں نے شرکت کی۔ وہی اس موقع پر مختلف ثقافتی پروگراموں بھی پیش کئے گئے۔
اس موقع پر ڈی ڈی سی چیئرمین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم اُن قائدین ، مجاہدین آزادی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے جنہوں نے وطن کی آزادی کے لئے بے شمار قربانیاں دیں۔اُنہوں نے اُن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اُن کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں۔
ڈی ڈی سی چیئرمین نے ضلع کی طرف سے مختلف ترجیحی شعبوں کے تحت حصولیابیوں پر روشنی ڈالی جن میں تعلیم ، صحت ، ڈسٹرکٹ کیپکس ، زراعت اور اِس سے منسلک شعبے ، خواتین اور نوجوانوں کو بااِختیار بنانا، جے جے ایم ، پانی اور بجلی کی فراہمی،آنگن واڑ ی مراکز اور سکول ، دیہی ترقی ، میکڈامائزیشن اور سڑک رابطے ، سماجی بہبود ، نشا مُکت بھارت ، صنعتیں ، خود روزگار اور پائیدار اثاثوں کی تخلیق شامل ہیں۔اس حوالے سے کچھ اسکولی بچوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی خوش ہے، کہ ہمارے ملک دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کافی اچھا لگا اس طرح کی تقریب میں شرکت کرکے۔
مزید پڑھیں:
- جدید جموں وکشمیر کی تعمیر کیلئے پُر خلوص کاوشیں کی جا رہی ہیں:منوج سنہا
- یوم جمہوریہ: تاریخی گھنٹہ گھر سرینگر رہا سیاحوں کی توجہ کا مرکز
بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف بٹ نے پارٹی دفتر پر قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ بی جے پی یونٹ پلوامہ کے دیگر لیڈران اور کارکنان نے شرکت کی۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی میں یوم جمہوریہ منایا جارہا ہے۔ وادی میں جہاں یوم جمہوریہ کے موقع پر ہرتال اور دکانیں بند ہوتی تھی وہ دور اب ختم ہوچکا ہے اب یہاں کے لوگوں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وادی میں اب خالات تبدیل ہوچکا ہیں۔