ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر میں منایا گیا یوم جمہوریہ، جموں میں ایل جی منوج سنہا نے پرچم کشائی کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 26, 2024, 12:39 PM IST

Updated : Jan 26, 2024, 3:45 PM IST

Republic Day in Kashmir جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں یوم جمہوریہ کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ جب کہ ایل جی منوج سنہا نے جموں میں یوم جمہوریہ تقریب کی قیادت کی۔

Republic Day celebrated in Srinagar, LG Manoj Sinha participated in the Jammu Republic Day function

سرینگر میں منایا گیا یوم جمہوریہ، جموں یوم جمہوریہ تقریب میں ایل جی منوج سنہا ہوئے شریک

سرینگر: جموں وکشمیر میں آج انتظامیہ نے یوم جمہوریہ کی تقاریب جوش و خروش کے ساتھ منائی۔ جس میں گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بڑی تقریب منعقد کی گئی۔ وہیں وادی کے دیگر اضلاع میں بھی ان تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ ایل جی منوج سنہا نے جموں میں اس تقریب کی قیادت کی جب کہ سرینگر میں ایل جی کے مشیر آر آر بھٹناگر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ سرینگر میں بخشی اسٹیڈیم میں یہ تقریب منعقد کی گئی جہاں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ اس تقریب میں پولیس، سول، فوج اور سکیورٹی فورسز کے افسران نے بھی حصہ لیا، جب کہ سرکاری ملازمین کو بھی اس تقریب میں شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

75 واں یوم جمہوریہ: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے کرتویہ پتھ پر قومی پرچم لہرایا

سرما کی شدید سردی کے بیچ سرکاری دفتروں بشمول تعلیمی اداروں میں آج صبح سے ہی یوم جمہوریہ کی تقاریب منائی گئیں۔ جس میں اساتذہ اور طلبا نے شرکت کی اور موسیقی وغیرہ کے پروگرام میں حصہ لیا۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر وادی میں انٹرنیٹ معمول سے چل رہا تھا، جب کہ آمدو رفت پر بھی کوئی بندشیں نہیں رہیں، البتہ بخشی اسٹیڈیم کی جانب سے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اگرچہ انتظامیہ نے عام لوگوں کو بھی اس تقریب میں شرکت کرنے کی دعوت کی تھی تاہم سردی کے باعث عام لوگ گھروں میں ہی رہے، تاہم اسٹیڈیم ملازمین، طلبا اور پولیس اہلکاروں سے سے بھرا ہوا تھا۔
وہیں جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتیں بشمول کانگریس، اپنی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی اپنے دفاتر میں یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد کی اور ترنگا لہرا کر اس کو سلامی پیش کی۔ ماضی میں کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات معطل کی جاتی تھی البتہ صورتحال میں بہتری کے سبب انتظامیہ نے گزشتہ چار برسوں سے انٹرنیٹ خدمات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے۔ وہیں سرینگر میں بھی بندشوں کو ہٹایا گیا ہے اور راہ گیروں یا آمد و رفت اب معمول کی طرح چل رہے ہیں۔ ایل جی کے مشیر آر آر بھٹناگر نے یوم جمہوریہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں امن و امان کی صورتحال سے تعمیر وترقی میں اضافہ ہورہا ہے، جب کہ سیاحت، اقتصادیات میں بھی کافی ترقی ہوئی ہے۔

غور طلب ہے کہ جموں وکشمیر میں منتخب سرکار نہ ہونے کی وجہ سے ایل جی انتظامیہ ان تقریبات کا اہتمام کر رہی ہے۔ جس میں ضلع کمشنرز، ضلعی ہیڈکواٹرز پر ان تقاریب میں ترنگا لہراتے ہیں اور پریڈ کی سلامی لیتے ہیں۔ گزشتہ پانچ برسوں سے سرپنچ و بلاک ڈیویلپمنٹ کونسل چیئرپرسنز ان تقاریب میں حصہ لیتے تھے۔ تاہم ان کی مدت دسمبر میں ختم ہوئی ہے۔ اب ڈی ڈی سی چیئرپرسنز ان تقاریب میں حصہ لیتے ہیں۔

Last Updated : Jan 26, 2024, 3:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.