ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اسمبلی کمپلیکس اور ایم ایل اے ہاسٹلوں کی تزئین و آرائش کا کام جلد شروع کیا جائے: اتل ڈلو - Atul Dullo - ATUL DULLO

جموں وکشمیر کے چیف سیکریٹری اتل ڈلو کی صدارت میں ہفتے کو ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں سرینگر اور جموں میں قانون ساز اسمبلی کے احاطے بنانے کے لیے منصوبہ تیار کیا گیا۔

ATUL DULLO
جموں وکشمیر کے چیف سیکریٹری اتل ڈلو (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 10, 2024, 4:36 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کے چیف سیکریٹری اتل ڈلو کی صدارت میں ہفتے کو ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں سرینگر اور جموں میں قانون ساز اسمبلی کے احاطے بنانے کے لیے منصوبہ تیار کیا گیا، تاکہ انتخابات کے انعقاد کے بعد سہولیات تیار ہوں۔

میٹنگ کے دوران چیف سیکرٹری نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ سرینگر اور جموں دونوں صوبوں میں اسمبلی کمپلیکس کی تزئین و آرائش کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ساؤنڈ سسٹم کی فعالیت، انٹرنیٹ، فائر سیفٹی،لفٹوں کی بحالی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کام ہاتھ میں کیے جانے چاہیے اور ان کاموں کو وقت مقررہ پر مکمل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے انتخابات سے قبل تیاریوں کے لیے پیشگی اقدامات کیے جانے چاہیے، تاکہ جموں و کشمیر میں انتخابات کے انعقاد کے بعد جمہوریت کے اس ستون کو کام کرنے میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

چیف سیکریٹری اتل ڈولو نے دونوں شہروں جموں اور کشمیر میں ایم ایل اے ہاسٹل کی مرمت کے کام پر بھی زور دیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق اسمبلی انتخابات کے اختتام تک درکار سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اسمبلی انتخابات پر غیر یقینیت برقرار، سی ای سی نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.