ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ریاسی حملہ یہاں افراتفری پھیلانے کی ناپاک کوشش: منوج سنہا - Reasi Attack - REASI ATTACK

ریاسی میں عسکریت پسندوں کے حملہ میں زخمی ہوئے یاتریوں کی عیادت کے لیے جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اسپتال پہنچے۔

ا
منوج سنہا (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 10, 2024, 2:18 PM IST

Updated : Jun 10, 2024, 4:53 PM IST

ریاسی حملہ ہوئے زخمیوں کی منوج سنہا نے کی عیادت (ای ٹی وی بھارت)

جموں: جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ریاسی میں عسکریت پسندوں کی جانب سے یاتری بس پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ حملہ یہاں افراتفری پھیلانے کی ایک ناپاک کوشش ہے۔‘‘ یاد رہے کہ اتوار کی شام ایک یاتری بس پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا جس میں 9یاتری ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ منوج سنہا نے پیر کے روز زخمی یاتریوں کی اسپتال میں عیادت کی۔

اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایل جی سنہا نے کہا کہ ’’ایسی ناپاک کوششوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور اس حملے میں ملوث افراد اور ان کا ساتھ دینے والوں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’پی ایم مودی اور وزیر داخلہ بھی کل سے خود صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لیے علاقے میں مشترکہ آپریشن جاری ہے۔‘‘

ایل جی سنہا نے یہ بھی کہا کہ ان کی ترجیح اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کو بچایا جائے اور ’’ہم جانتے ہیں کہ ان کے مرنے والوں کے لیے کوئی معاوضہ نہیں ہے، لیکن ہم نے اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے اور زخمیوں کے لیے پچاس ہزار روپے واگزار کیے گئے ہیں۔‘‘

یاد رہے کہ صوبہ جموں کے ضلع ریاسی میں اتوار کی شام یاتریوں سے بھری ایک بس پر عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔ بس میں سوار کم از کم 9افراد ہلاک جبکہ 30سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریاسی حملے میں مرنے والے 9 افراد کو لگی گولی، رپورٹ میں انکشاف، سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری - Terror Attack in Jammu

Last Updated : Jun 10, 2024, 4:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.