ETV Bharat / jammu-and-kashmir

غرقاب ہوئے ریاسی ضلع کے رہائشی کی تلاش جاری - Teenager Drowns to Death in Jhelum - TEENAGER DROWNS TO DEATH IN JHELUM

Reasi Resident Drowns to death اتوار کو دریائے جہلم میں غرقاب ہوئے ریاسی ضلع کے ایک رہائشی کو ابھی تک بازیاب نہیں کیا گیا ہے۔

غرقاب ہوئے ریاسی ضلع کے رہائشی کی تلاش جاری
غرقاب ہوئے ریاسی ضلع کے رہائشی کی تلاش جاری (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 6, 2024, 6:58 PM IST

غرقاب ہوئے ریاسی ضلع کے رہائشی کی تلاش جاری (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ہالمولہ سنگم علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ صوبہ جموں کے بدھان، ریاسی کے رہنے والے محمد شبیر نامی ایک شہری دریائے جہلم میں غرقاب ہو گیا۔ محمد شبیر کے غرقاب ہونے کی اطلاع موصول ہوتے ہی مقامی پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ غرقاب ہونے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی تاہم محمد شبیر کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو ٹیموں کی کوششیں جاری ہیں اور محمد شبیر کی تلاش تیزی سے جاری ہے۔ دریں اثناء، حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ دریاؤں یا ندی نالوں کے قریب جاتے وقت انتہائی محتاط رہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے حفاظتی اصولوں پر عمل کریں۔ واضح رہے کہ رواں برس جان بوجھ کر دریائے جہلم میں کودنے یا حادثاتی طور کئی افراد غرقاب ہوئے ہیں۔

سنگم علاقے میں رونما ہوا یہ افسوسناک واقعہ علاقے میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ مقامی لوگوں کی جانب سے انتظامیہ سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مزید مؤثر اقدامات کرے گی، تاکہ قیمتی جانوں کا نقصان نہ ہو۔ اس کے علاوہ مقامی ادارے بھی لوگوں کو آبی ذخائر کے قریب محتاط رہنے اور خاص کر بچوں کو تیراکی کی بنیادی تربیت دینے کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں، تاکہ ایسی ناگہانی آفات کے امکانات کو کم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ: ساتویں دن بھی ریسکیو آپریشن جاری، مرنے والوں کی تعداد 387 تک پہنچ گئی -

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.