ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر میں بھی منایا گیا رکشا بندھن کا تہوار - Raksha Bandhan Celebration in JK

ہر سال کی طرح رواں برس بھی رکشا بندھن اور شراون پُورنیما کے موقع پر امرناتھ یاترا 2024 کا اختتام ہوا۔ رکشا بندھن کے موقع پر جہاں کشمیری پنڈتوں نے تقاریب کا اہتمام کیا وہیں ایل او سی پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے بھی رکشا بندھن کا تہوار منایا۔

جموں کشمیر میں بھی منایا گیا رکشا بندھن کا تہوار
جموں کشمیر میں بھی منایا گیا رکشا بندھن کا تہوار (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 19, 2024, 8:22 PM IST

اننت ناگ میں منایا کشمیری پنڈتوں نے رکشا بندھن کا تہوار (ETV Bharat)

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے تھجی وارہ، بجبہاڑہ علاقے میں بھی ہر سال کی طرح امسال بھی رکشا بندھن کے موقع پر ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں کشمیری پنڈتوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں خصوصی بھجن، پوجا اور ہون کا اہتمام کیا گیا، جس میں درجنوں شردھالوؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شردھالوؤں کے لیے خصوصی لنگر کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کشمیری پنڈتوں نے بتایا کہ ’’تھجی وارہ کشمیری ہندوؤں کے لیے مذہبی اہمیت کا حامل ایک تاریخی قصبہ ہے، کیونکہ یہاں ماتا پاروتی اور بھگوان شیو کا پہلا مسکن رہا ہے اور ماتا پاروتی نے یہاں کافی تپسیا کی ہے۔ اسی لیے اس مقام کو چھوٹے امرناتھ کا درجہ حاصل ہے۔ جو یاتری پہلگام جانے کی استطاعت نہیں رکھتے، وہ یہاں آکر ہی امرناتھ کے درشن کر سکتے ہیں۔‘‘

کشمیری پنڈتوں نے مقامی مسلمانوں اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کی اور اپنا تعاون پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس سال مختلف مذاہب کے لوگوں کی بڑی تعداد دیکھ کر پرانی یادیں تازہ ہوگئیں اور یہ مذہبی ہم آہنگی اور آپسی بھائی چارے کی علامت ہے۔‘‘ پنڈتوں نے مستقبل میں بھی اسی بھائی چارے کے قائم رہنے کی امید ظاہر کی۔

لائن آف کنٹرول بی ایس ایف اہلکاروں نے منایا رکشا بندھن (ای ٹی وی بھارت)

ایل و سی کے نزدیک فوجی کیمپ میں دلکش مناظر

پونچھ: سرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر تعینات بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) اہلکاروں کے لیے رکشا بندھن کے موقع پر خصوصی انتظامات کیے گئے۔ مقامی خواتین نے فوجی اہلکاروں ک کلائیوں پر راکھی باندھ کر رکشا بندھن کے موقع پر فوجی اہلکاروں کے تئیں اپنے جذبے کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: LG Greets People on Raksha Bandhan: منوج سنہا کی رکشا بندھن پر لوگوں مبارک باد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.