ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بغیر ڈرائیور ٹرین چلنے کا معاملہ: ریلوے نے خاطی اہلکاروں کو معطل کر دیا - Train without Driver

Railway Suspended Employees، Driverless Train Case: بغیر ڈرائیور ٹرین کے 84 کلو میٹر کا سفر طے کرنے کے معاملے میں ریلوے نے خاطی اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ وزارت ریلوے نے اس سلسلہ میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بغیر ڈرائیور ٹرین چلنے کا معاملہ
بغیر ڈرائیور ٹرین چلنے کا معاملہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 1, 2024, 11:29 AM IST

کٹھوعہ: ریلوے نے کٹھوعہ کے اسٹیشن ماسٹر، ٹریفک انسپکٹر، لوکو پائلٹ، اسسٹنٹ لوکو پائلٹ، پوائنٹ مین اور لوکو انسپکٹر کو معطل کر دیا ہے۔ فیروز پور ڈویژن کے ڈی آر ایم سنجے ساہو نے اس کی تصدیق کی ہے۔ چند روز قبل ٹرین کٹھوعہ سے پنجاب کے ہوشیار پور ضلع کے ایک گاؤں تک بغیر ڈرائیور کے 84 کلو میٹر کا سفر طے کر گئی تھی۔ وزارت ریلوے کی جانب سے اس حوالے سے تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ ناردرن ریلوے بھی اپنی سطح پر اس کی تحقیقات کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مال بردار ٹرین بنا ڈرائیور کے 80 کلومیٹر تک پٹری پر دوڑتی رہی

Udhampur Srinagar Railway Link : ادھم پور سرینگر ریلوے لنک جنوری 2024میں مکمل ہوگی، مرکزی وزیر

دراصل جموں کے کٹھوعہ ریلوے اسٹیشن پر دوہرے انجن والی مال ٹرین تھوڑی سی ڈھلوان پر کھڑی تھی۔ ڈرائیور اور ساتھی ڈرائیور چائے پینے کے لیے نیچے اترے۔ اس دوران مال ٹرین کا انجن بند نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ، ڈرائیور نے مال ٹرین کا ہینڈ بریک نہیں کھینچا تھا۔ اس کی وجہ سے یہ مال ٹرین کٹھوعہ ریلوے اسٹیشن سے پنجاب کی طرف چلی گئی۔ تقریباً 100 کی رفتار سے اس ٹرین نے 84 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ معاملہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے میں ہلچل مچ گئی۔ اس کے بعد پنجاب کے ہوشیار پور میں اونچہ بسی میں ٹریک پر پتھر اور لکڑی کے بلاکس ڈال کر اسے روک دیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد ریلوے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہوگئی۔ اس کے بعد ریلوے میں ہلچل مچ گئی۔ جموں سے پنجاب تک ریلوے زون میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس واقعہ کی وجہ سے وندے بھارت ٹرین سمیت تقریباً نصف درجن ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ خوش قسمتی تھی کہ اس ٹریک پر کوئی دوسری ٹرین نہیں تھی ورنہ کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔ واقعہ پر وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ جو بھی غفلت کا مرتکب ہوا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.