ETV Bharat / jammu-and-kashmir

راہل گاندھی آج جموں کشمیر کے دورے پر، کارکنوں سے کریں گے ملاقات - Rahul Gandhi JK visit - RAHUL GANDHI JK VISIT

راہل گاندھی آج جموں و کشمیر کے دورے پر ہیں۔ یہاں پر وہ دو انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ پہلے وہ رامبن جائیں گے جہاں وہ قار رسول وانی کے لیے انتخابی مہم چلائیں گے، جو بانہال اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑ رہے ہیں اور پھر اننت ناگ ضلع کے ڈورو علاقے جائیں گے اور غلام احمد میر کے لیے مہم چلائیں گے۔

راہول گاندھی کا جموں و کشمیردورہ
راہول گاندھی کا جموں و کشمیردورہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2024, 9:58 AM IST

جموں: جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی آج (4 ستمبر) کو جموں خطہ کے رامبن اور کشمیر کے اننت ناگ اضلاع میں دو عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے کئی لیڈران کانگریس پارٹی می سمولیت اختیار کر گئے ہیں اس لئے پارٹی کے سینئر لیڈران اور کارکن دونوں پُرجوش نظر آرہے ہیں۔ اسی سلسلے میں راہل گاندھی جموں اور کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس کی مہم کا آغاز آج سے کریں گے۔

کانگریس کی یہ انتخابی ریلی، 18 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے پہلے مرحلے میں لڑنے والے پارٹی کے امیدواروں کی مہم کا حصہ ہے۔ راہول گاندھی کے علاوہ، کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے، سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا، آنے والے تین مرحلوں کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی اہم پروموٹر میں شامل ہیں۔

جموں و کشمیر اسمبلی کے 90 ارکان کے انتخاب کے لیے پولنگ 18 ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوگی۔

جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ راہل گاندھی پارٹی کی مہم کا آغاز کریں گے جہاں وہ بدھ کو کانگریس امیدواروں کی حمایت میں رامبن اور اننت ناگ اضلاع میں دو عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے قبل از انتخاب اتحاد کیا ہے، جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات 5 اگست 2019 میں آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پہلی بار منعقد ہو رہے ہیں۔

نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان طے پانے والی سیٹوں کی تقسیم کے معاہدے کے مطابق، سابقہ ​​51 سیٹوں اور بعد میں 32 سیٹوں پر الیکشن لڑیں گی۔ دونوں جماعتوں کے درمیان پانچ سیٹوں پر دوستانہ مقابلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

راہل گاندھی آج دہلی سے جموں پہنچیں گے اور پھر دوپہر میں ایک ریلی سے خطاب کرنے کے لیے ضلع رامبن کا دورہ کریں گے۔ وہ پارٹی کے جموں و کشمیر یونٹ کے سابق سربراہ وقار رسول وانی کے لیے مہم چلائیں گے، جو بانہال اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ اس نشست کے لیے پہلے مرحلے میں 18 ستمبر کو پولنگ ہوگی۔

راہل گاندھی اس کے بعد اننت ناگ ضلع کے ڈورو علاقہ جائیں گے، جہاں وہ کانگریس جنرل سکریٹری اور سابق وزیر غلام احمد میر کی حمایت میں ایک اور ریلی سے خطاب کریں گے، جو ڈورو اسمبلی حلقہ سے لڑ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.