ETV Bharat / jammu-and-kashmir

راہل گاندھی آج سے جموں و کشمیر کے دورے پر - Rahul Gandhi JK Visit - RAHUL GANDHI JK VISIT

Rahul Gandhi to visit Jammu kashmir کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی آج سے جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے ہیں وہ سرینگر سمیت جموں میں بھی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور یو ٹی میں پارٹی کی انتخابی مہم کا بھی آغاز کریں گے جب کہ نیشنل کانفرنس کے ساتھ پری پول الائنس کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔

راہل گاندھی (دائیں) سرینگر، جموں میں کانگریس لیڈران سے ملاقات کریں گے
راہل گاندھی (دائیں) سرینگر، جموں میں کانگریس لیڈران سے ملاقات کریں گے (فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 20, 2024, 1:55 PM IST

Updated : Aug 21, 2024, 8:31 AM IST

جموں (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کانگریس یونٹ میں جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق صدر وقار رسول وانی کی برطرفی پر پیدا ہونے والے تنازع کے درمیان، کانگریس کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی آج سے جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں۔ دو روزہ دورے کے دوران وہ یونین ٹیریٹری میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان اعلیٰ رویندر شرما نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ راہل گاندھی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ انتخابات کے روڑ میپ کے بارے میں ملاقات کریں گے۔ شرما نے کانگریس کے اندرونی تنازع کی خبروں کی تردید کی۔ ذرائع کے مطابق راہل گاندھی اپنے دو روزہ دورے کے دوران جموں و کشمیر کے دونوں دارالحکومتوں کا دورہ کریں گے، جہاں وہ نیشنل کانفرنس کی قیادت کے ساتھ ملاقات کرکے جموں و کشمیر میں آنے والے انتخابات کے لیے پری پول الائنس کی تفصیلات کو حتمی شکل دیں گے۔

دریں اثناء، جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے سابق صدر وقار رسول وانی، جن کی جگہ طارق حمید قرہ کو جموں کشمیر یونٹ کا صدر مقرر کیا گیا، نے الزام عائد کیا کہ انہیں جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ بننے سے روکنے کے لیے ایک سازش کی گئی تھی۔ وقار رسول وانی کا یہ تبصرہ انہیں جموں کشمیر کانگریس کے صدر کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ طارق حمید قرہ کو مقرر کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ یہ پیشرفت جموں و کشمیر میں 18 ستمبر سے شروع ہونے والے طویل عرصے سے التواء میں پڑے اسمبلی انتخابات سے چند ہفتے قبل سامنے آئی ہے۔

صوبہ جموں کے ضلع رام بن میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وقار رسول وانی نے پارٹی کے بعض دھڑوں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ کے دفتر تک ان کی رسائی روکنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا۔ وقار رسول نے جلسے کے دوران دعویٰ کیا: ’’میں آپ کو صاف بتانا چاہتا ہوں کہ کئی قوتیں پس پردہ کام کر رہی ہیں تاکہ وقار رسول جموں و کشمیر کا وزیر اعلیٰ نہ بن سکے،‘‘ یہ تبصرے اس وقت سامنے آئے جب انہوں نے سرینگر میں پارٹی کے ایک پروگرام میں شرکت نہ کرنے کے بجائے رام بن میں جلسے سے خطاب کرنے کو ترجیح دی۔ سرینگر میں گزشتہ روز نئے صدر، طارق حمید قرہ، کے اعزاز میں ایک جلسہ منعقد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے لیے نوٹیفکیشن جاری

Last Updated : Aug 21, 2024, 8:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.