ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ: وولر بارٹن فریکچر پلیٹنگ کی کامیاب سرجری - Volar Barton Fracture Surgery

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 27, 2024, 10:06 PM IST

کمیونٹی ہیلتھ سینٹر راجپورہ پلوامہ میں 33 نوجوانوں کی کامیاب سرجری انجام دی گئی۔ یہ سرجری سی ایچ سی میں پہلی بار انجام دی گئی ہے۔ اس کے لئے ان نوجوان کے اہل خانہ نے ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ مرکزی سرکار کا شکریہ ادا کیا۔

VOLAR BARTON FRACTURE SURGERY
پلوامہ: وولر بارٹن فریکچر پلیٹنگ کی کامیاب سرجری انجام دی گئی

پلوامہ: کمیونٹی ہیلتھ سینٹر راجپورہ پلوامہ میں 33 نوجوانوں کی کامیاب سرجری انجام دی گئی۔ جس کے لئے ان نوجوان کے اہل خانہ نے ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ مرکزی سرکار کا شکریہ ادا کیا۔ 30 سالہ آصف احمد ولد بشیر احمد ساکنہ سہ پورہ راجپورہ کو وولر بارٹن فریکچر پلیٹنگ کی کامیاب سرجری انجام دی گئی۔ مریض ایک ماہ سے پہلے حادثہ کا شکار ہوا تھا اور ان کے بائیں بازو پر چوٹ لگی تھی۔ ڈاکٹر اعجاز بٹ آرتھو پیڈکیشن سی ایچ سی راجپورہ پلوامہ نے اس کامیاب سرجری کو انجام دیا۔

غور طلب ہو کہ اس سلسلے میں آصف احمد کے بھائی نے ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کی ہر ایک سہولیات ہر طبی مرکز پر ہونے چاہیے تاکہ ہر کوئی اپنا علاج ومعالجہ کر سکے۔ ڈاکٹر اعجاز بٹ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی ایچ سی راجپورہ میں پہلی بار اس طرح کی کامیاب سرجری انجام دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر اسٹاف بہت ہی قابل ہیں لیکن چند آلات کی وجہ سے ہم اس طرح کی سرجری انجام نہیں دے پاتے تھے۔ اس سلسلے میں ڈی سی پلوامہ نے ہماری مدد کی اور ہمیں وہ آلات فراہم کیے گئے، جس کی بدولت آج ہم نے کامیاب آپریشن انجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.