ETV Bharat / jammu-and-kashmir

زمین کھسکنے سے مکان کو نقصان، مکین بال بال بچے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 7:08 PM IST

وادی کشمیر میں مسلسل بارشوں کے سبب کئی علاقوں میں زمین کھسکنے اور مٹی کے تودے گر آنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں، ان واقعات میں کئی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔

زمین کھسکنے سے مکان کو نقصان، مکین بال بال بچے
زمین کھسکنے سے مکان کو نقصان، مکین بال بال بچے
زمین کھسکنے سے مکان کو نقصان، مکین بال بال بچے

پلوامہ (جموں کشمیر) : ضلع پلوامہ کے لاجورہ علاقے میں زمین کھسکنے سے ایک رہائشی مکان اور اس کے کے متصل نجی کار کو بھی جزوی طور نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ مکین معجزاتی طور بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ متاثرین نے حکومت سے مکان کو ہوئے نقصان کا معاوضہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مستقبل میں اس طرح کے حادثات کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ دو دنوں سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں سڑکیں دھنسنے، زمین کھسکنے اور مٹی کے تودے گر آنے کے واقعات پیش آئے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھی مسلسل بارشوں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں مٹی کے تودے گر آئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے۔ ضلع کے لاجورہ علاقے میں دوران شب زمین کھسکنے کے سبب رئیس احمد نامی ایک شہری کے مکان اور گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے مکینوں کا دعویٰ ہے کہ وہ معجزاتی طور بچ نکلے۔

مزید پڑھیں: رامبن میں مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے ایک غیر مقامی مزدور ہلاک

متاثرین نے بتایا کہ رات قریب 11 بجے مسلسل بارشوں کے باعث زمین کھسک گئی اور مٹی کا تودہ مکان سے جا ٹکرایا جس سے رہائشی مکان اور گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مکان کی دیواروں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ بارش کا پانی اور کیچڑ مکان میں داخل ہونے سے بھی مکان کو نقصان پہنچا ہے۔ متاثرین نے ضلع انتظامیہ سے معاوضہ فراہم کرنے کے علاوہ ان کے مکان کے نزدیک واقع ڈھلان کی لیول کم کرنے یا اس کے گرد بنڈ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات رونما نہ ہو سکیں اور جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.