ETV Bharat / jammu-and-kashmir

چیف ہارٹیکلچر آفیسر نے ترال میں واقع فروٹ نرسری کا دورہ کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 20, 2024, 3:59 PM IST

Horticulture Officer Visit Tral محکمہ ہارٹیکلچر پلوامہ کے سربراہ جاوید حمد نے ترال میں واقع فوٹ نرسری کا جائزہ لیا۔انہوں نے دیگر عہدیداران سے فروٹ نرسری کو لے کر تبادلہ خیال کیا۔ان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ہارٹیکلچر کو مزید فروغ دینے کا کام جاری ہے۔

چیف ہاٹیکلچر آفیسر نے کیا فروٹ نرسری کا دورہ

ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع محکمہ ہارٹیکلچر کے چیف جاوید احمد نے آج ترال کے دورے کے دوران فروٹ نرسری کا جایزہ لیا۔ اس موقع پر ایچ ڈی او ترال گوہر احمد ڈار اور ہاٹیکلچر کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

محکمہ ہارٹیکلچر کے چیف جاوید احمد نے ترال میں چالیس کنال ہیکٹر پر بن رہے مدر نرسری کا جایزہ بھی لیا۔اس موقع پر انھوں نے بتایا کہ علاقے ترال میں اپنی نوعیت کی پہلی نرسری تیار ہوگی جسے ہارٹیکلچر سیکٹر کو فروغ ملے گا۔اس کے ذریعہ اس پیشے سے وابستہ لوگوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔

انھوں نےمیڈیا سے بات چیت کرتے کہاکہ محکمہ ہنر مند نوجوانوں کے لیے مختلف اسکیمیں شروع کی ہیں۔ ان اسکمیوں سے بے روزگار نوجوانوں کو مستفید ہونا چاہیے۔ آج انہوں نے ترال دورے کے دوران بوچھو میں اس یونٹ کا دورہ کیا۔ اسے دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی کہ ہمارے نوجوان خودروزگار اسکیموں سے فایدہ اٹھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر میں ہائی ڈینسٹی باغات کا رجحان بڑھ رہا ہے: ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر

بازاروں میں نقلی کھاد اور دیگر ادویات کے بارے میں بات کرتے ہوئے جاوید احمد نے مزید بتایا کہ محکمہ نے اس حوالے سے اسکارڈ تشکیل دیے ہیں۔اس کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف ضابطے کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.