ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیاں میں پبلک آؤٹ ریچ پروگرام - شوپیاں

کیلر، شوپیاں میں منعقدہ پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے دوران نہ صرف لوگوں کو مختلف اسکیموں کی جانکاری دی گئی بلکہ عوام کی جانب سے اجاگر کیے گئے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شوپیاں میں پبلک آؤٹ ریچ پروگرام
شوپیاں میں پبلک آؤٹ ریچ پروگرام
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 28, 2024, 7:33 PM IST

شوپیاں میں پبلک آؤٹ ریچ پروگرام

شوپیاں (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل کیلر سے وابستہ مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔ شوپیان ضلع کے بلاک ڈیولپمنٹ آفس، کیلر، میں منعقدہ اس جانکاری پروگرام میں اے سی ڈی شوپیان، محمد عمران نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور لوگوں کو مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔ اس موقع پر بلاک ڈیولپمنٹ آفسر شوپیاں شکیل بٹ سمیت دیگر افسران بھی موجود رہے۔

جانکاری پروگرام کے دوران اے سی ڈی شوپیاں، محمد عمران نے مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے بارے میں نہ صرف لوگوں کو آگاہ کیا بلکہ ان سے استفادہ حاصل کرنے کے طریقہ کار بھی سکھائے۔ انہوں نے کہا کہ ایورنس کیمپ کے انعقاد کا مقصد مستحق لوگوں تک اسکیموں کی جانکاری پہنچانا ہے تاکہ سبھی شہریوں کو اسکیموں کا فائدہ پہنچ سکے۔

مزید پڑھیں: Public Outreach Program پُلوامہ میں منعقد پبلک آؤٹ ریچ پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر بصیرالحق چودھری کی شرکت

جانکاری پروگرام کے دوران زیر بحث لائے گئے مسائل پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔ اے سی ڈی نے عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی مسائل کے ازالے کے لیے ہمیشہ دستیاب ہوں گے اور پنچایت، مقامی انتظامیہ اور لائن ڈپارٹمنٹس کے درمیان مناسب رابطے کی سہولت فراہم کریں گے۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ عوامی مسائل کے ازالے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ پروگرام کے دوران عوام کی جانب سے اجاگر کیے گئے مختلف مسائل پر سرکاری افسران نے تبادلہ خیال کیا، جبکہ بعض مسائل کو موقع پر ہی حل کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.