ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ریاسی ضلع کے دھرمادی میں مقامی باشندوں کا احتجاج - Protest in reasi

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 1, 2024, 5:22 PM IST

جموں کے ریاسی ضلع کے دھرمادی علاقے میں شیو مندر کو نقصان پہنچانے کو لے کر مقامی باشندوں میں غم و غصہ پایا جا رہاہے۔ اس کی مخالفت میں سناتن دھرم سبھا کی جانب سے ریاسی ہیڈکوارٹر اور آس پاس کے علاقوں میں بند منایا گیا جس کا زبردست اثر دیکھنے کو ملا

ریاسی ضلع کے دھرمادی میں مقامی باشندوں کا احتجاج
ریاسی ضلع کے دھرمادی میں مقامی باشندوں کا احتجاج (etv bharat)

جموں:پولیس نے جموں اور کشمیر کے ضلع ریاسی میں ایک مندر میں مبینہ توڑ پھوڑ کے سلسلے میں مزید تین لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔دوسری جانب مقامی باشندوں نے اس واقعے کے خلاف ریاسی کے مختلف مقامات پر اپنا احتجاج درج کیا اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

احتجاج سے ریاسی میں معمول کی زندگی متاثر ہوئی دکانیں بند رہنے کے ساتھ ساتھ گاڑیاں بھی سڑکوں پر ندارد رہے۔اس کی وجہ سے مسافروں کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اب تک 15 لوگوں کو حراست میں لیا ہے، جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

پیر کی صبح ہندو تنظیموں کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے۔ شہر کی طرف جانے والے تمام اہم چوراہوں کو بند کر دیا گیا۔ مختلف مقامات پر ٹائر جلا کر غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کی شام دھرمادی علاقے میں واقع مندر میں توڑ پھوڑ کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ پولیس نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے اور مجرموں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

ریاسی کے ڈپٹی کمشنر اسپیشل پال مہاجن نے احتجاجی مقام کا دورہ کیا اور مظاہرین کو منانے کی کوشش کی اور یقین دلایا کہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس موہتا شرما نے لوگوں سے امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پولیس کیس کو حل کرنے اور مجرموں کو جلد سے جلد تلاش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کٹھوعہ انتظامیہ نے امن و امان کی برقراری کےلئے عوام سے اپیل کی، علاقہ میں سیکوریٹی فورسز تعینات

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ایسے واقعات کے خلاف کارروائی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.