ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رام بن میں پی ایم جی ایس وائی کیخلاف احتجاج - Protest in Ramban

Ramban Protestرام بن کے گول، سنگلدان علاقے کے باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے محکمہ تعمیرات عامہ، پی ایم جی ایس وائی اہلکاروں کے خلاف احتجاج کیا۔

رام بن میں پی ایم جی ایس وائی کیخلاف احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 5:16 PM IST

رام بن میں پی ایم جی ایس وائی کیخلاف احتجاج

رام بن (جموں کشمیر) : جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن کے گول سنگلدان علاقے میں لوگوں نے پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) اور محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں اور ان کے اطراف میں تعمیر کی گئی دیواروں میں غیر معیاری مواد استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔ مقامی باشندوں نے محکمہ سمیت اعلیٰ افسران کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ محکمہ کی جانب سے جتنی بھی سڑکیں گول، سنگلدان علاقے میں تعمیر کی گئیں ان میں غیر معیاری مواد کا استعمال کیا گیا۔ جبکہ اصول و ضوابط کو بالائے تاک رکھتے ہوئے سڑکیں اور ان کے اطراف میں دیواروں کو تعمیر کیا گیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکیں چند ہفوں کے اندر ہی پھر سے خستہ ہو گئیں جبکہ تعمیر کیے گئے دیوار بھی گرنے شروع ہو گئے ہیں جن کے سبب حادثات بھی رونما ہوئے۔

احتجاج کر رہے باشندوں نے کہا کہ اسی طرح کے واقعے میں دیوار گر آنے کے نتیجے میں ایک مقامی نوجوان کی موت واقع ہو گئی۔ انہوں نے محکمہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا: ’’افسران کو بس کام ختم کرنے اور اپنی کمیشن لینے سے غرض ہے، تعمیراتی کام کے دوران اصول و ضوابط کا لحاظ رکھا گیا، یا کس طرح کا میٹیریل استعمال کیا گیا، اس سے عہدیداروں کو کوئی غرض نہیں۔‘‘

لوگوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ حکام تک بات پہنچائی تاہم اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے گول سنگلدان علاقے میں کیے گئے تعمیراتی کاموں کی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا: ’’اگر ایک ہفتے کے اندر تحقیقات کا حکم جاری نہیں کیا گیا تو لوگ احتجاج میں مزید شدت لانے پر مجبور ہو جائیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: Protest in Ramban: رام بن میں پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.