ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں مقامی باشندوں کا محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

Protest Against KPDC ضلع پلوامہ کے علاقے پرچھو کے مقامی باشندوں نے کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے محکمہ کے خلاف پلوامہ مین گرڈ اسٹیشن سے علاقے کی بجلی کی سپلائی کو پنگلینہ گرڈ اسٹیشن منتقل کرنے پر احتجاج کیا۔

پلوامہ میں مقامی باشندوں کا محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج
پلوامہ میں مقامی باشندوں کا محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 18, 2024, 3:08 PM IST

پلوامہ:ضلع پلوامہ کے علاقے پرچھو کے لوگوں نے کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن پلوامہ کے محکمہ کی طرف سے مین گرڈ اسٹیشن سے پنگلینہ گرڈ سٹیشن کو بجلی کی سپلائی منتقل کرنے میں سراسر امتیازی سلوک کا الزام لگایا ہے۔

مقامی باشندوں نے الزام لگایا کہ علاقے میں بار بار بجلی کی کٹوتی ہو رہی ہے جب کہ میونسپل حدود میں آنے والے دیگر علاقوں میں لوگوں کو بجلی کی معقول سپلآٸی فراہم کی جا رہی ہے۔پرچھو علاقہ میونسپل کمیٹی پلوامہ کا حصہ ہے لیکن کے پی ڈی سی ایل کا محکمہ انہیں نظر انداز کر رہا ہے۔ انہیں بجلی کی سپلائی کو پنگلینا گرڈ سٹیشن پر منتقل کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں علاقہ اکثر اندھیرے میں ڈوبا رہتا ہے۔

مزمل منظور نام کے ایک مقامی باشندوں نے بتایا کہ یہ علاقہ میونسپل کمیٹی پلوامہ کے تحت آتا ہے۔علاقہ کی آبادی نے میونسپل کمیٹی پلوامہ کے تمام گائیڈ لائنز کو پورا کیا ہے لیکن محکمہ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن پلوامہ کی طرف سے ہمیں کیوں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ پنگلینا گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی سپلائی منتقل ہونے کی وجہ سے علاقے کو پانی کے بحران کا بھی سامنا ہے کیونکہ جل شکتی کا محکمہ میونسپل کمیٹی کے دیگر علاقوں کے شیڈول کے مطابق علاقے کو پانی فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اضافی بجلی بلوں کے خلاف احتجاج

علاقے کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم سے گزارش کی کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور کے پی ڈی سی ایل کے محکمہ کو مین گرڈ سٹیشن پلوامہ سے علاقے کو بجلی واپس سپلائی کرنے کی ہدایات دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.