ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں گجر بستی گلشن پورہ میں پینے کے پانی کی قلت ، عوام سراپا احتجاج - pulwama Water Scarcity

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 13, 2024, 4:20 PM IST

پلوامہ کے ترال کے گلشن پورہ میں واقع گجر بستی میں گزشتہ ایک ہفتہ سے پینے کے پانی کی زبردست قلت سے مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی باشندوں نے جل شکتی کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے۔

ترال میں گجر بستی گلشن پورہ میں پینے کے پانی کی قلت ، عوام سراپا احتجاج
ترال میں گجر بستی گلشن پورہ میں پینے کے پانی کی قلت ، عوام سراپا احتجاج (etv bharat)

ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموںو کشمیر کے پلوامہ کے گلشن پورہ میں واقع گجر بستی کے درجنوں باشندوں نے گزشتہ چند ہفتوں سے جاری پینے کے پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کیا۔مقامی باشندوں نے محکمہ جل شکتی سے پینے کے پانی کی سپلائی میں جلد سے جلد بہتری لانے کا مطالبہ کیا۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے تنگ آکر متعلقہ حکام کے خلاف احتجاج کیا اور مانگ کی کہ ان کی بستی میں پینے کے پانی کی قلت کا مسئلہ فی الفور حل کیا جائے

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کو اپنی فریاد سناتے ہوئے کہا کہ آج ترال علاقے میں عرس شاہ ہمدان رح عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے لیکن بدقسمتی سے ان کے گاوں میں آج بھی پانی نہیں ہے۔ لوگوں کے پاس چاے بنانے کے لیے بھی پانی نہیں ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق میکینکل ڈویژن سے وابستہ ملازمین معاملے کو لیکر حساس نہیں ہے جس کی وجہ سے آبادی کو گوناگوں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ متعلقہ انجینرس عوام کے فون بھی اٹھانا گوارہ نہیں کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پانی کی قلت، شیخ محلہ چاٹہ پورہ پلوامہ میں لوگوں کا احتجاج

گلشن پورہ میں واقع گجر بستی کے مقامی باشندوں نے ڈی سی پلوامہ سے اس معاملے میں جلد سے جلد مداخلت کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.