ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں خستہ حال سڑک کے خلاف مقامی باشندوں کا احتجاج - Protest Against Dilapidated Roads

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 20, 2024, 5:18 PM IST

ضلع بارہمولہ میں واقع اولڈ ٹاؤن اور خادنیار کے درمیان سڑک کی حستہ حالت کے باعث مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کفرنا پڑ رہا ہے۔آج مقامی باشندوں نے خستہ حال سڑک کولے کر ضلع انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔

بارہمولہ میں خستہ حال سڑک کے خلاف مقامی باشندوں کا احتجاج
بارہمولہ میں خستہ حال سڑک کے خلاف مقامی باشندوں کا احتجاج (etv bharat)

بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اولڈ ٹاؤن اور خادنیار کے درمیان واقع سڑک کی ابتر حالت سے عوام کو دشواریوں کا مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔خستہ سڑک کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت بھی پوری طرح سے متاثر ہو رہی ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق گزشتہ کئی برسوں سے اس سڑک کی مرمت نہیں کی گئی ہے۔انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب مقامی باشندوں کے ساتھ ساتھ اسکول جانے والے طبا و طالبات کو کافی دشواریوں کا سامنا ہے۔اس سڑک پر جگہ جگہ گھڈے ہیں۔اس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔سڑک پر اتنی دھول ہے کہ انسان پیڈل بھی نہیں چل سکتا ہے۔

مقامی باشندوں نے کہا کہ ہم نے متعلقہ محکمہ سے کئی بار درخواست کی کہ اس سڑک کی مرمت کی جائے ۔اس کے ساتھ ساتھ ہم نے خستہ حال سڑک کی دوبارہ تعمیرانے کا بھی مطالبہ کیا۔لیکن بدقسمتی سے ہماری کوئی بھی بات سنی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پشاڑ رزاق شاہ کی آبادی سڑک کی خستہ حالی سے پریشان

انہوں نے کہا کہ ہم پی ایم جی ایس کے دفتر بھی گیے لیکن وہاں پر متعلقہ افسران نے کہا کہ ہم اس پر کام شروع کرنے والے ہے لیکن آج تک اس سڑک پر کوئی بھی کام شروع نہیں کیا گیا اور ہم مشکلات سے کافی دور چار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.