ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں عسکریت پسند معاون کا رہائشی مکان قرق:پولیس - عسکریت پسند معاون

Militant Associate Property Attached پولیس نے بڈگام کے ماگام علاقے میں ملیٹینسی کے ایک کیس کے سلسلے میں یو اے پی اے ایکٹ کی دفعہ 25 کے تحت ایک رہائشی مکان کو اٹیچ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ مکان کو عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔

property-of-militant-associate-attached-in-budgam-police
بڈگام میں عسکریت پسند معاون کا رہائشی مکان قرق:پولیس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 5:17 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر پولیس نے وسطی ضلع بڈگام کے ماگام علاقے میں ملیٹینسی کے ایک کیس کے سلسلے میں یو اے پی اے ایکٹ کی دفعہ 25 کے تحت رہائشی مکان قرق کیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا:’عسکریت پسندوں کو پناہ دینے اور ان کو منطقی سپورٹ فراہم کرنے کے خلاف کریک ڈاون کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے بڈگام میں یو اے پی اے کے تحت رہائشی مکان کو منسلک کیا۔ ‘

انہوں نے کہا کہ' پولیس اسٹیشن ماگام میں یو اے پی اے کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 5/2023درج ایک کیس کی تحقیقات کے دوران رہائشی مکان کو قرق کیا گیا ۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ یو اے پی اے ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت کالعدم عسکریت پسند تنظیم حزب سے وابستہ ملی ٹینٹ معاون جس کی شناخت محمد رمضان میر ولد عبدالسلام میر ساکن رڈہ بوگ ماگام کے بطور ہوئی ہے کے رہائشی مکان کو قرق کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ میں عسکریت پسند معاون کی جائیداد اٹیچ: پولیس

انہوں نے کہا کہ مذکورہ مکان کو عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ مجاز اتھارٹی سے منظوری حاصل کرنے کے بعد مذکورہ رہائشی مکان کو عسکریت پسند کی آمدنی میں شامل کرکے منسلک کر دیا گیا'۔
پولیس نے واضح کیا ہے کہ وہ ایسی تمام جائیدادوں کی نشاندہی اور قانونی کارروائی کرنے کی خاطر اپنی کوششیں جاری رکھے گی جو جان بوجھ کر دہشت گردوں کوپناہ دینے کی خاطر استعمال میں لائی جارہی ہیں۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.