ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیان میں منشیات فروش کی کروڑوں کی جائیداد ضبط - property seized In Shopian

Drug Peddler Property Seized شوپیان پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کی کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد ضبط کر لی ہے جس میں ایک دکان، باغات اور رہائشی مکان شامل ہیں۔پولیس کی کارروائی جاری ہے۔

شوپیان میں منشیات فروش کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
شوپیان میں منشیات فروش کی کروڑوں کی جائیداد ضبط (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 29, 2024, 6:48 PM IST

شوپیان: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ سمیت تمام اضلاع سے منشیات کی لعنت کو اجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پولیس انتظامیہ کی جانب سے خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔

شوپیان میں منشیات فروش کی کروڑوں کی جائیداد ضبط (etv bharat)

شوپیان پولیس نے راولپورہ علاقے کے رہنے والے یعقوب شاہ اور اس کے بیٹے کو چند روز قبل ان کے گھر سے منشیات سمیت گرفتار کیا تھا۔اس کے بعد آج ان کی کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد، جس میں قصبہ شوپیان کے گول چوک مارکیٹ میں ایک دکان ، چودھری گنڈ علاقے میں ان کے باغیچہ اور راولپورہ میں اس منشیات فروش یعقوب شاہ کا رہائشی مکان شامل ہے کو ضبط کر لیا ہے۔

پولیس کی اس کارروائی کا مقصد علاقے میں منشیات کی غیر قانونی سرگرمیوں کو ختم کرنا اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت اقدامات کرنا ہے۔شوپیان پولیس کی اس اہم کارروائی کو مقامی لوگوں نے سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس کی یہ کوشش علاقے کو منشیات سے پاک کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:بارہمولہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران منشیات فروش گرفتار

مقامی باشندوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پولیس کی جانب سے ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔ اس سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی۔ نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات سے بچایا جا سکے گا۔ پولیس کے اس اقدام کو علاقے بھر میں تحسین کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے اور لوگوں نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.