پلوامہ: ساہتیہ اکیڈمی منسٹری آف کلچر نئی دہلی لٹریری فورم نے آزاد منزل کوئیل پلوامہ میں کشمیری شاعر، ادیب اور صحافی عبدالرحمٰن آزاد کی 28ویں برسی پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد کشمیری ادب اور کشمیری شاعری کو فروغ دینا ہے اگرچہ نئی نسل اس دور ہو رہے ہیں۔ پروگرام کے دوران مختلف اضلاع سے معروف کشمیری شاعروں، ادیبوں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنا تحریر کردہ شاعری کلام پیش کیا۔ اس موقع پر کشمیری شاعر، ادیب اور صحافی عبدالرحمان آزاد اور دیگر معروف شخصیات کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی جنہوں نے کشمیری ادب کے لیے خدمات سرانجام دیں۔
یہ بھی پڑھیں:
پلوامہ میں کشمیری پنڈتوں نے کیا ہون کا اہتمام - Kashmiri Pandits Perform Hawan
پروگرام کے دوران کشمیری ادیبوں کی لکھی ہوئی کشمیری ادبی کتابوں کی رسمی رونمائی کی گئی۔ اس موقع پر شکیل آزاد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر کشمیری زبان کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے آگے آنا چاہیے۔ اس سلسلے میں پروفیسر شاد رمضان نے کہا کہ اس قسم کے پروگرام وقت کی ضرورت ہیں کیونکہ لوگ کشمیری زبان و ادب سے دور ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عبدالرحمٰن آزاد نے کشمیری ادب کے میدان میں خدمات سرانجام دیں اور ان کی 28ویں برسی پر اکادمی نے آزاد منزل کوئیل پلوامہ میں معروف کشمیری شاعر، ادیب اور صحافی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کشمیری زبان کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کام کررہی ہے لیکن کشمیری لوگوں کو بھی سامنے آنے کی ضرورت ہے۔