سرینگر (جموں کشمیر) : وزیر اعظم نریندرمودی نے سرینگر بخشی اسٹیڈیم میں میگا ریلی سے خطاب سے قبل انڈور اسٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے محکمہ زراعت کی جانب سے منعقد کی گئی نمائش کا معائنہ کیا۔ نمائش میں کشمیر کی ثقافت، خاص کر کھان پان اور یہاں کی روایتی دستکاری سے منسلک کئی چیزوں کو نمائش میں رکھا گیا تھا۔ اس دوران نریندر مودی نے مختلف اسٹالز کا مشاہدہ کیا اور مزکورہ اشیاء سے متعلق جانکاری حاصل کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسٹال مالکان سے بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر وزیز اعظم کو نمائش میں رکھی گئی اشیاء اور تجارتی اعتبار سے ان کی اہمیت و افادیت کی گئی جانکاری دی گئی۔
نمائش میں وادی کشمیر کے نامور اور قومی ایواڑ یافتہ ووڈ کارونگ دستکاروں، شال بافی اور زرعی شعبہ سے منسلک ایسے کاشت کاروں نے شرکت کی جنہوں نے کشمیر کی اہم اور خاص سبزیوں اور پھلوں کو بین الاقوامی سطح پر پہنچان دلانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ نمائش کے بعد نریندر مودی انڈور اسٹیڈیم سے متصل بخشی اسٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے ایک میگا ریلی سے خطاب کیا۔ جس میں کشمیر کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے لوگوں نے وزیر اعظم کا خطاب سنا۔ ریلی میں نہ صرف مرد نوجوان بلکہ خواتین کی ایک بڑی تعداد نے بھی ریلی میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی میگا ریلی کے لئے تیاریاں
واضح رہے کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد وزیر اعظم کا یہ کشمیر کا پہلا دورہ ہے جسے کامیاب بنانے کے لیے سیکورٹی کےغیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔