ETV Bharat / jammu-and-kashmir

آج عالمی یوم یوگ، سری نگر میں میں پی ایم مودی نے یوگا کیا، کہا، یوگا کو اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کریں - PM MODI IN YOGA DAY MAIN FUNCTION

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 21, 2024, 6:50 AM IST

Updated : Jun 21, 2024, 9:56 AM IST

عالمی یوم یوگا کی مرکزی تقریب سری نگر میں ایس کے آئی سی سی میں پی ایم مودی کی سربراہی میں منعقد کی گئی۔ پی ایم مودی نے تقریب سے خطاب بھی کیا۔

آج عالمی یوم یوگ، سری نگر میں پی ایم مودی کی سربراہی میں منعقد ہوگی مرکزی تقریب
آج عالمی یوم یوگ، سری نگر میں پی ایم مودی کی سربراہی میں منعقد ہوگی مرکزی تقریب (Etv Bharat)

آج عالمی یوم یوگ، سری نگر میں میں پی ایم مودی نے یوگا کیا (Etv Bharat)

سری نگر: آج عالمی یوگا ڈے ہے۔ ملک میں یوگا ڈے کی مرکزی تقریب وزیراعظم مودی کی سربراہی میں منعقد کی گئی۔ یہ تقریب جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت سری نگر میں منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں تقریباً سات ہزار لوگوں نے پی ایم مودی کی قیادت میں پروگرام میں حصہ لیا۔ یہ تقریب سری نگر میں ڈل جھیل کے کنارے منعقد کی گئی۔ عالمی یوگا ڈے کی مرکزی تقریب کا مقصد یوگا کی مشق کے ذریعے عالمی صحت اور تندرستی کو فروغ دینا ہے۔

آج عالمی یوم یوگ، سری نگر میں میں پی ایم مودی نے یوگا کیا
آج عالمی یوم یوگ، سری نگر میں میں پی ایم مودی نے یوگا کیا (ETV BHARAT)

یوگا ڈے کی مرکزی تقریب سری نگر کے شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں منعقد کی گئی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو سری نگر سے 10 ویں بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر دنیا کو یوگا کی عالمی سطح پر مقبولیت اور اس کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے مبارکباد دی۔

مودی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ "ہم سری نگر میں اس توانائی کو محسوس کر سکتے ہیں جو ہم یوگا کے ذریعے حاصل کرتے ہیں۔" انہوں نے دنیا بھر میں یوگا کرنے والے لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پی ایم مودی نے کہا کہ، "پچھلے سال، میں نے امریکہ میں اقوام متحدہ میں یوگا ڈے کی تقریبات کی قیادت کی تھی۔ دنیا بھر میں یوگا کا سفر جاری ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آج 100 سے زیادہ اداروں کو آیوش کی وزارت کے یوگا بورڈ نے سرٹیفکیٹ دیا ہے۔ یوگا کرنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، "

وزیر اعظم نے فلاح و بہبود اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں یوگا کے کردار پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ،"دنیا یوگا کو عالمی بھلائی کے ایک طاقتور ایجنٹ کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ یوگا ہمیں موجودہ لمحے میں جینے میں مدد کرتا ہے، ہمیں اپنے گہرے احساسات اور اپنے اردگرد کے لوگوں کی فلاح و بہبود سے جوڑتا ہے۔ یہ ایک سائنس ہے جو جدید چیلنج کا حل پیش کرتی ہے۔

سری نگر کے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر (SKICC) میں یوگا پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ یوگا کو اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کریں۔ انہوں نے کہا، "جب ہم 10 ویں بین الاقوامی یوگا ڈے کو منا رہے ہیں، میں ہر ایک سے یوگا کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانے کی اپیل کرتا ہوں۔"

پی ایم مودی وزیراعظم کا عہدہ لگاتار تیسری مرتبہ سنبھالنے کے بعد جموں کشمیر کے اپنے پہلے دورے پر ہیں۔ دورے سے عین قبل سرینگر کو ڈرون آپریشن کے لیے 'عارضی ریڈ زون' قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں عالمی یوم یوگا بڑے جوش و جذبہ سے منایا جا رہا ہے۔ مشرقی لداخ میں ہندوستانی فوج کے دستے نے یوگا کا اہتمام کیا۔

وہیں، لداخ میں پینگونگ تسو جھیل کے کنارے اسکولی بچوں نے عالمی یوم یوگا کی تقریب منعقد کی۔

اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی درخواست اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ( یو این جی اے) نے دسمبر 2014 میں ہر سال 21 جون کو عالمی یوم یوگا منانے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jun 21, 2024, 9:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.