ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رمضان المبارک: وادی میں مہنگائی کا جن قابو سے باہر، حکام خاموش تماشائی

Ramadan Inflation رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں وادی کشمیر میں گراں فروش لوگوں کو دو دو ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا۔اس وقت سرینگر میں ساگ اسی روپیہ فی کلو، آلو چالیس سے پچاس روپیہ فی کلو، بینگن اسی روپیہ ، کھیرا پچاس روپیہ کے حساب سے فروخت کئے جارہے ہیں۔

Etv BharatPrices of essentials rise with onset of Ramadan in Kashmir
رمضان المبارک: وادی میں مہنگائی کا جن قابو سے باہر، حکام خاموش تماشائی
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 17, 2024, 10:23 PM IST

Updated : Mar 17, 2024, 10:42 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر جا پہنچیں ، قیمتیں اس قدر بڑھ گئی ہیں کہ عام سبزی اور پھل بھی غریب کی پہنچ سے دور ہو گئے۔ رمضان المبارک میں افطار کا اہم جز کھجور بھی عوام کی دسترس سے باہر ہو چکا ہے، کھجور کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔اس وقت سرینگر میں ساگ اسی روپیہ فی کلو، آلو چالیس سے پچاس روپیہ فی کلو، بینگن اسی روپیہ ، کھیرا پچاس روپیہ کے حساب سے فروخت کئے جارہے ہیں۔
یہی حال پھلوں کا ہے، رمضان سے قبل اسی روپیہ درجن ملنے والے کیلے اس وقت ڈیڑھ سو روپیہ تک پہنچ چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گھی ، تازہ دودھ، دہی، مٹن، چاول کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ کیا گیا ہے۔گرچہ محکمہ فوڈ کے اہلکار چند مخصوص بازاروں میں قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کی خاطر دورے کر رہے ہیں، لیکن مجموعی طور پر وادی کشمیر میں اس وقت مہنگائی کا دیوقابوسے باہرہو چکا ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی گراں فروشوں نے لوگوں کو دو دو ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک کی آمد سے جامع مسجد کا یہ بازار روشنی سے جگمگا اٹھا

مقدس مہینے میں ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے لوگ ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ سرینگر کے اہم بازاروں میں ریٹ لسٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، لیکن ضلعی انتظامیہ خاطیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے سے قاصر نظر آر ہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاکر انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیں۔ عوامی حلقوں نے ایل جی منوج سنہا سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
(یو این آئی)

Last Updated : Mar 17, 2024, 10:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.