ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ماہ رمضان المبارک کے دوران ضروری اشیا کی قیمتوں میں تشویشناک اضافہ - Ramadan 2024

Essential Commodities Price Hike ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کے دوران ضروری اشیا کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں۔روزمرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والی چیزوں کی قیمتوں میں تشویشناک اضافہ ہونے، وادی میں اشیا ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول پر سوالیہ نشان ہے۔

ماہ رمضان المبارک کے دوران ضروری اشیا کی قیمتوں میں تشویشناک اضافہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 18, 2024, 7:33 PM IST

ماہ رمضان المبارک کے دوران ضروری اشیا کی قیمتوں میں تشویشناک اضافہ

پلوامہ:رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا ساتواں دن ہے۔ مقامی باشندوں نے مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پلوامہ سمیت مختلف اضلاع میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں اچانک تشویشناک اضافے پر سوالات اٹھائے ہیں۔رمضان کے مہینے میں مسلمان دیگر مہینوں کے مقابلے میں زیادہ ضروری اشیاء استعمال کرتے ہیں۔بڑھتی ہوئی قیمتیں وادی کے معاشی طور پر غریب خاندانوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہے۔

رمضان المبارک کے مہینے میں مسلمان پھل، سبزیاں، مٹن، چکن، کھجور، اچار وغیرہ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں لیکن رمضان المبارک کے دوران مسلمان زیادہ استعمال ہونے والی تمام اشیاء کی قیمتیں 2 گنا بڑھ جاتی ہیں۔ ضروری اشیاء کی قیمتوں پر سوالیہ نشان لگا دیا گیا ہے۔

ضلع پلوامہ کے ایک مقامی باشندہ مصدق ریاض نے بتایا کہ وادی میں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ کیا جاتا ہے جو وادی کے معاشی طور پر غریب خاندانوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ سے گزارش کی کہ وہ ضلع میں ضروری اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے معاملے پر غور کریں۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک: وادی میں مہنگائی کا جن قابو سے باہر، حکام خاموش تماشائی

مزمل احمد نام کے ایک اور مقامی باشندہ نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے لئے ذمہ دار شخص کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ۔انتظامیہ کو اس سلسلے میں جلد سے جلد ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.