ETV Bharat / jammu-and-kashmir

للہار کے کاکاپورہ میں ریچھ کو دیکھا گیا، مقامی باشندوں میں دہشت کا ماحول - Bear Found Near Residential Areas - BEAR FOUND NEAR RESIDENTIAL AREAS

ضلع پلوامہ کے للہار کے کاکاپورہ اور اس سے متصل رہائشی علاقوں میں ریچھ کی موجودگی نے مقامی باشندوں میں خوف کا ماحول پیدا کر دیا۔ محکمہ جنگال کے اہلکاروں کو ریچھ کو پکڑنے کی کوشش تیز کردی ہے۔

للہار کے کاکاپورہ میں ریچھ کو دیکھا گیا،مقامی باشندوں میں دہشت کا ماحول
للہار کے کاکاپورہ میں ریچھ کو دیکھا گیا،مقامی باشندوں میں دہشت کا ماحول (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 10, 2024, 5:32 PM IST

پلوامہ: وادی میں اس وقت کاشتکاری کا موسم اپنے عروج پر ہے۔مقامی اپنے کھیتوں میں دھان پنیری لگانے میں مصروف نظر آتے ہیں۔ وہی ضلع پلوامہ کے للہار علاقے میں اس وقت خوف کا ماحول بن گیا جب لوگوں نے اپنے کھیتوں میں ایک ریچھ کو دیکھا۔مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ پورے علاقے میں خوف کا ماحول ہے اور لوگ کاشتکاری کے موسم میں گھروں کے اندر رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

للہار کے کاکاپورہ میں ریچھ کو دیکھا گیا،مقامی باشندوں میں دہشت کا ماحول (etv bharat)

اس سلسلے میں غلام حسن نے بات کرتے ہوئے کہ ریچھ علاقے میں اس وقت نمودار ہوا جب لوگ کھیتوں میں مصروف تھے اور ضلع میں اس وقت کاشتکاری کا موسم عروج پر ہے۔ اگرچہ ریچھ کو لوگوں نے بھگا دیا لیکن اس کے باوجود علاقہ خوف کے عالم میں جی رہا ہے اور علاقہ کے لوگ گھروں کے اندر رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Bear Attacks in Tral News ترال میں ریچھوں کے حملوں میں اضافہ سے عوام پریشان

انہوں نے محکمہ جنگلات سے اپیل کی کہ وہ ریچھ کو پکڑنے کے لیے علاقے میں پنجرے لگائے تاکہ علاقے کے باشندوں کو راحت مل سکے۔وہی اس سلسلے میں منظور احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی ریچھ نے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے تب سے لوگوں کافی حوف محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے محمکہ جنگلی حیات سے اپیل کی کہ وہ اس کے لئے اقدامات اٹھائے تاکہ دوبار ایسا واقع پیش نہ آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.