ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں انتظامیہ، پولیس انتخابات کے لیے تیار: ڈی سی

Baramulla lok sabha elections ڈی سی بارہمولہ منگا شیرپا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے سبھی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

بارہمولہ میں انتظامیہ، پولیس انتخابات کے لیے تیار: ڈی سی
بارہمولہ میں انتظامیہ، پولیس انتخابات کے لیے تیار: ڈی سی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 19, 2024, 6:12 PM IST

بارہمولہ میں انتظامیہ، پولیس انتخابات کے لیے تیار: ڈی سی

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ڈاک بنگلوو میں ڈی سی بارہمولہ اور ایس ایس پی بارہمولہ کی صدارت میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں لوک سبھا انتخابات کے حوالہ سے ضلع میں کی گئی تیاریوں کے بارے میں میڈیا بریفنگ دی گئی۔ پریس کانفرنس کے دوران ڈی سی بارہمولہ منگا شیرپا نے دعویٰ کیا کہ ’’پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے تمام تیاریاں کی گئی ہیں۔‘‘

پریس کانفرنس کے دوران بارہمولہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) امود اشوک ناگپوری نے کہا کہ ’’بارہمولہ ضلع میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کو پر امن طور منعقد ہونے کو یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔‘‘ ناگپوری نے کہا کہ پولیس اور ضلع انتظامیہ تمام سیاسی جماعتوں کے لیے ایک برابری کا میدان بنانے اور عوام کی فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسے ماحول میں ووٹنگ کے حقوق کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو خوف و ہراس سے خالی ہو، جس سے ووٹنگ کے فیصد میں اضافہ ہو اور جمہوری حقوق کا اظہار ہو۔ ایس ایس پی بارہمولہ نے عوامی شرکت کو یقینی بنائے جانے کے حوالہ سے کہا کہ لوگوں کو خوف کے بغیر گھروں سے باہر نکلنے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں حفاظتی انتظامات بھی پختہ کیے گئے ہیں، سی آر پی ایف کے لیے ایک درخواست وزارت داخلہ کو پیش کی گئی ہے اور جموں و کشمیر پولیس اور ریاستی مسلح افواج کی تعیناتی پہلے سے موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر انتظامیہ اقتدار نہیں چھوڑنا چاہتی،عمر عبداللہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.