ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوشل میڈیا پر افسران کے ساتھ تصویریں اپ لوڈ کرنے والے شرپسندوں سے ہوشیار رہیں: پولیس - Posting photos of DGP

جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کے روز لوگوں سے اپیل کی کہ وہ شرارتی افراد کے خلاف ہوشیار رہیں جو بغیر اجازت کے سوشل میڈیا پر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوین یا دیگر پولیس افسران کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 24, 2024, 3:48 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر پولیس نے لوگوں سے ان شرپسند عناصر سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے جو بغیر اجازت کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوین کے ساتھ تصویریں پوسٹ کرتے ہیں۔
پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ افراد کے پاس جموں وکشمیر کے ڈی جی پی یا پولیس کے دیگر اعلیٰ افسروں کی تصاویر ہیں، جو انہوں نے سماجی اور ثقافتی تقریبات میں شرکت کے دوران کھینچی ہوتی ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'ایسے افراد جو اتفاق سے ان تقریبات میں موجود ہوتے ہیں، ان تصویروں کو ڈی جی پی یا دوسرے اعلیٰ افسروں کی اجازت کے بغیر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹوں پر اپلوڈ کرتے ہیں'۔
ترجمان نے کہا کہ کسی سماجی یا ثقافتی تقریب میں لی گئی کسی شخص کی تصویر اجازت کے بغیر عوامی ڈومین میں پوسٹ کرنا اچھے آداب میں شمار نہیں کیا جاتا ہے'۔

مزید پڑھیں: راجوری:شہری ہلاکت میں ملوث عسکریت پسند کے سر پر دس لاکھ روپیہ کا انعام

انہوں نے مزید کہا کہ 'اگر تصویر کو کسی دوسرے کو ڈرانے کے لئے یا اس کو اتھارٹی کے ساتھ تعلق ظاہر کرکے حکومتی فوائد کا وعدہ کرنے کے لئے استعمال کیا جائے تو یہ سراسر مجرمانہ حرکت اور قابل سزا جرم ہے'۔
(یو این آئی )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.