ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر کے تمام سیاسی قیدیوں کو بڑے پیمانے پر معافی دی جانی چاہئے: وحید الرحمان پرہ - Lok Sabha Election 2024

PDP Convention At Pulwama سرینگر پارلیمانی نششت کے پی ڈی پی امیدوار وحید الرحمان پرہ نے کہا کہ پی ڈی پی کا پارلیمانی انتخابات لڑنے کا بنیادی ایجنڈا جموں و کشمیر کے لوگوں کی آواز ہندوستان کے اعوان تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے پاس واحد ہتھیار ووٹ ہے اور عوام کو اس کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔

political-prisoners-of-jammu-and-kashmir-should-be-given-a-amnesty-says-pdp-leader-waheed-para
جموں و کشمیر کے تمام سیاسی قیدیوں کو بڑے پیمانے پر معافی دی جانی چاہئے: وحید الرحمان پرہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 14, 2024, 4:36 PM IST

جموں و کشمیر کے تمام سیاسی قیدیوں کو بڑے پیمانے پر معافی دی جانی چاہئے: وحید الرحمان پرہ

پلوامہ: بارش کے باوجود پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے پارٹی دفتر پلوامہ میں اتوار کے روز ایک بڑا پارٹی کنونشن کا انعقاد کیا۔اس پروگرام میں پی ڈی پی کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام میں سرینگر پارلیمانی نششت کے امیدوار وحید الرحمان پرہ نے عوام کو ان کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

اس پروگرام میں پی ڈی پی ضلع صدر پلوامہ سید عبدالباری اندرابی اور پارٹی کے دیگر سینیئر ممبران بھی موجود تھے۔ ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں کے کارکنوں اور مقامی لوگوں نے پروگرام میں شرکت کی۔

میڈیا سے بات کر تے ہوئے پی ڈی پی یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ نے افسپا کی منسوخی کے بارے میں وزیر داخلہ کے حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلا قدم ملک کی مختلف جیلوں میں بند تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے لوگ 2019 کے بعد سیاسی طور پر الگ تھلگ ہوگئے ہیں اور پی ڈی پی جموں و کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیری عوام مشکلات سے دوچار: وحید الرحمان پرہ

وحید الرحمان پرہ نے کہا کہ پی ڈی پی کا پارلیمانی انتخابات لڑنے کا بنیادی ایجنڈا جموں و کشمیر کے لوگوں کی آواز ہندوستان کے اعوان تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے پاس واحد ہتھیار ووٹ ہے اور عوام کو اس کا استعمال کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.