ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پولیس راج کو چلنے نہیں دیا جائیگا: الطاف بخاری - Police rule will not be allowed

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 2, 2024, 7:40 PM IST

Police rule will not be allowed to continue جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے شوپیان کے ارہامہ میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پولیس پر پی ڈی پی کے ساتھ ملے ہونے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو غیرجانبدار رہنا چاہیے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

پولیس راج کو چلنے نہیں دیا جائیگا: الطاف بخاری (ETV Bharat)

شوپیان: جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے آج جنوبی ضلع شوپیان کے ارہامہ علاقے کا دورہ کرتے ہوئے یہاں ایک پارٹی کنونشن سے خطاب کیا۔ پارٹی کنونشن میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔ پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے اشارہ دیتے ہوئے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں کی پولیس پی ڈی پی کے ساتھ ملی ہوئی ہے انہوں نے بتایا کہ ہماری ریلی جب وچی علاقے سے گزر رہی تھی تو ہمیں پولیس نے یہ کہہ کے روکا کہ آگے خطرہ ہے ۔ ہمیں کس چیز کا خطرہ ہے ، اگر یہاں کے لوگوں کو خطرہ ہے تو وہ پولیس سے ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں پولیس راج نہیں چلے گا ، پولیس کو غیر جانبدار رہنا چاہیے ۔

الطاف بخاری نے پارٹی ورکروں پر زرو دیا کہ وہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیں کر آپنی پارٹی کو مظبوط کریں ۔ انہوں نے صحافیوں کے ایک سوال جسمیں ان سے پوچھا گیا کہ حال ہی میں ضلع شوپیان کی اپنی پارٹی کی ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل چیر پرسن بلقیسہ جان نے اپنی پارٹی چھوڑ کر پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کرلی کے تو اسکے جواب میں الطاف بخاری نے بتایا کہ اسے اغوا کرلیا گیا ہے ہمیں پتا ہی نہیں ہے وہ کہاں ہے جبکہ پولیس کو ہمیں یہ بتانا چاہتے کہ وہ کہاں ہے۔

اس پارٹی کنونشن میں الطاف بخاری کے علاوہ اپنی پارٹی کے اننت ناگ راجوری پارلیمانی کانسچیونسی کے امیدوار ظفر اقبال منہاس اور دیگر کہی لیڈران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.