ترال (پلوامہ): ترال پولیس کی جانب سے آج گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری سکول ترال کے میں نئے فوجداری قوانین سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت اے ڈی سی ترال ساجد نقاش نے کی، جبکہ اس موقع پر ایس ڈی پی او ترال سہیل ریشی، ہایر سیکنڈری کے پرنسپل مشتاق احمد نائک، ایس ایچ او ترال سبزار احمد، اساتذہ اور طلبہ کی اچھی تعداد نے شریک کی۔
اس بیداری کمیپ میں نئے تین فوجداری قوانین یعنی بھارتیہ نیا سنہتا، بھارتیہ شہری تحفظ سنہتا، بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
سہیل احمد ریشی ایس ڈی پی او ترال ، اور ایس ایچ او ترال سبزار احمد نے قوانین کا واضح جائزہ لیا اور پرانے قوانین اور نئے قوانین کا جامع لیکچر دیا۔ پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ شرکا قانون کے عملی علم کو بڑھانے کے لیے انٹرایکٹو مباحثوں میں شامل تھے۔
مزید پڑھیں: گاندربل: نئے فوجداری قوانین پر پروگرام کا انعقاد
طلبہ کو نئے قوانین میں لوگوں پر مرکوز اور متاثرین پر مرکوز اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔عام لوگوں اور طلبہ نے اس طرح کے معلوماتی بیداری پروگراموں کے انعقاد کے لیے اونتی پورہ پولیس کی کوششوں کی ستائش کی۔
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوے ایس ڈی پی او ترال نے بتایا کہ ترال پولیس اس طرح کے آگاہی پروگرام مستقبل میں بھی منعقد کرے گی تاکہ عام لوگوں کو نیے قوانین کے متعلق مفصل جانکاری فراہم کی جا سکے۔