ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں منشیات فروشوں کی تین گاڑیاں ضبط، پولیس

Vehicles Seized in Baramulla بارہمولہ پولیس نے منشیات فروشوں کی بارہ لاکھ روپیہ مالیت کی تین گاڑیوں کو ضبط کیا۔ پولیس کے مطابق' یہ گاڑیاں منشیات فروش کی طرف سے نشہ آور اور ادویات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھیں'۔

police-attaches-three-vehicles-at-baramulla-for-drug-trafficking
انسداد منشیات مہم: بارہمولہ میں تین گاڑیاں ضبط
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 1, 2024, 4:58 PM IST

بارہمولہ(جموں و کشمیر): منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 گاڑیوں کو ضبط کیا ہے، جن کی مالیت 12 لاکھ روپے ہیں۔

پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تحقیقات کے دوران ان جائیدادوں کی شناخت غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیدادوں کے طور پر کی گئی اور یہ جائیدادیں منشیات فروشوں کی جانب سے منشیات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھیں۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ محمد زاہد شاہ (گیلانی) ولد پیر حسین شاہ ساکن بسگرا اوڑی ، احتشام الدین خان ولد بشیر احمد ساکن لڈورا رفیع آباد اور ریاض احمد گنائی ولد غلام حسن ساکن بونیار کی بارہ لاکھ روپیہ مالیت کی تین گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی پولیس اسٹیشن اوڑی ، شیری اور پٹن میں درج مقدمات میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت انجام دی گئی۔موصوف ترجمان نے کہا کہ تحقیقات کے دوران مذکورہ گاڑیوں کی شناخت غیر قانونی طور حاصل شدہ جائیداد کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: انسداد منشیات مہم، بارہمولہ میں لاکھوں مالیت کی غیر قانونی جائیداد ضبط

ان کا کہنا تھا: 'یہ گاڑیاں پہلی نظر میں منشیات فروش کی طرف سے نشہ آور اور ادویات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھیں'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.