ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کولگام پولیس نے منشیات فروش کی غیر قانونی جائیداد ضبط کر لی

Drug peddlers Property Attached منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کرتے ہوئے کولگام پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد کو اٹیچ کیا ہے۔

police-attaches-property-of-notorious-drug-paddler-in-kulgam
کولگام پولیس نے منشیات فروش کی غیر قانونی جائیداد ضبط کر لی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 1, 2024, 10:01 PM IST

کولگام: منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے، ضلع کولگام میں پولیس نے 916.75 مربع فٹ کی جائیداد (ایک منزلہ رہائشی مکان جس کی مالیت تقریباً 10.5 لاکھ روپے ہے) ضبط کر لی ہے۔ضنب شدہ جائیداد بدنام زمانہ منشیات فروش نثار احمد کھانڈے ولد بشیر احمد کھانڈے ساکن نیپورہ کی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ کارروائی پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آر کے تحت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ مذکورہ شخص نے جائیداد غیر قانونی طریقہ سے حاصل کی تھی ۔ مذکورہ جائیداد منشیات فروشی اور اسمگلنگ کے ذریعہ پائی گئی آمدنی سے حاصل کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ کئی ماہ سے لگاتار منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔پولیس کی جانب سے ابھی تک کئی بڑے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کو عمل میں لاتے ہوئے ان کی جائیدادوں کو ضبط کر لیا گیا، وہیں کئی منشیات فروشوں کو پی ایس اے کے تحت جیل بھیج دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:منشیات کے خلاف جنگ: دو مہینوں کے دوران بارہمولہ میں 62 منشیات فروش گرفتار

واضح رہے کہ پولیس نے آج بارہمولہ میں منشیات کے کاروبار کے الزام میں محمد زاہد شاہ نام کے ایک شخص کی کروڑوں روپے کی 'غیر قانونی' جائیداد ضبط کرلی ہے۔اس کے علاوہ پولیس نے تین گاڑیوں کو بھی ضبط کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.