ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جیل میں قید منشیات فروش کی جائیداد کو قاضی گنڈ پولیس نے ضبط کرلیا - DRUG PEDDLER PROPERTY SEIZED

قاضی گنڈ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کاروائی کو تیز کردیا ہے۔ جیل میں بند منشیات فروش کی جائیداد ضبط کرلیا گیا۔

جیل میں قید منشیات فروش کی جائیداد کو قاضی گنڈ پولیس نے ضبط کرلیا
جیل میں قید منشیات فروش کی جائیداد کو قاضی گنڈ پولیس نے ضبط کرلیا (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2024, 8:21 PM IST

کولگام: جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کے روز جنوبی کشمیر میں کولگام ضلع کے نوسو بدرا گنڈ علاقے میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد کو ضبط کرلیا۔ عادی منشیات فروش متعدد وارداتوں میں ملوث پایا گیا تھا جو فی الحال جیل میں قید ہے۔ پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ کولگام کے نسو بدراگنڈ سے تعلق رکھنے والے عمران احمد گنائی ولد محمد رمضان گنائی کا دومنزلہ رہائشی مکان ضبط کر لیا گیا۔ محمد عمران گنائی اس وقت منشیات فروشی کے الزام میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت کوٹ بلوال جیل میں بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گاندر بل صفا پورہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

پولیس کے مطابق عادی منشیات کے فروش کے خلاف 1985 کے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 68-ایف (1) کے تحت کاروائی کرتے ہوئے اس کے مکان کو ضبط کرلیا گیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ قاضی گنڈ مےز این ڈی پی ایس ایکٹ کے تئت مقدمہ نمبر 34/2024 درج ہے۔ پولیس کی جانب سے کی گئی تفتیش کے دوران جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیداد کے طور پر ہوئی، جس کے بعد یہ کاروائی انجام دی گئی۔ اس سے قبل بھی پولیس کی جانب سے علاقہ میں اس طرح کی متعدد کاروائیاں انجام دی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.